یہ آخر گھر کیوں نہیں بیٹھ جاتیں۔۔۔سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والی شوبز ستارے

image
 
بہت مشکل ہوتا ہے کسی کی تعریف کرنا لیکن بہت آسان کام ہے کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا۔۔۔سوشل میڈیا پر ایک سیکنڈ نہیں لگتا اور سلیبریٹیز کی دھجیاں بکھیر دی جاتی ہیں۔۔۔ شوبز کی کئی خواتین اس فورم پر کسی نا کسی حوالے سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہی رہتی ہیں۔۔۔کچھ برداشت کر جاتی ہیں لیکن کچھ کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے اور وہ آواز بھی اٹھاتی ہیں۔۔۔
 
ندا یاسر
مارننگ شو کرنے والی زیادہ تر میزبانوں نے یہ سخت ترین وقت دیکھا ہے جہاں انہیں پسندیدگی، شہرت اور پیسہ تو ملتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ تنقید کے ترازو میں بھی ان کی شخصیت کو تولا جاتا ہے۔۔۔آج کل کیونکہ ندا یاسر ہی اس کا حصہ ہیں تو ہر معاملے میں ان کی ٹانگ کھینچی جاتی ہے اور کسی نا کسی بہانے سے ان پرتنقید کی جاتی ہے۔۔۔کبھی ان کے شو کے کونٹینٹ کو لے کر، کبھی حد سے زیادہ بری ڈریسنگ سینس پر، کبھی سوشل میڈیا کی ہر اچھی بری خبر کو اسکرین پر لانے کے لئے، کبھی اپنی تصاویر یا اپنے ہی کسی بیان کے حوالے سے۔۔۔ندا یاسر کو سوشل میڈیا نہیں چھوڑتا۔۔۔
image
 
یاسر حسین
یاسر حسین نے اتنا کام نہیں کیا جتنی تنقید ان کے حصے میں آئی۔۔۔وہ ایک بہترین رائٹر ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے الفاظ کا چناؤ کبھی کبھار اتنا غلط بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں بری طرح ناپسند کیا گیا۔۔۔اور یہی نہیں اب وہ کچھ اچھا بھی کریں تو لوگ اس میں برائی ڈھونڈ ہی لیتے ہیں اور یاسر حسین انہیں جواب دینا نہیں چھوڑتے۔۔۔یاسر کی اقراء سے شادی پر تنقید، ان کی محبت کے اظہار پر تنقید، ان کی کسی بھی خبر پر بیان دینے پر تنقید، اور حد تو یہ ہے کہ اپنے بچے کی تصاویر شیئر کرنے تک پر لوگوں نے انہیں نہیں چھوڑا۔۔۔
image
 
عامر لیاقت
ڈاکٹر عامر تو جو نا کریں وہ کم ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو وہ خود کہتے ہیں کہ آؤ مجھ پر تنقید کرو کیونکہ میں تو یہی کروں گا جس پر سب کو پریشانی ہو اور میرا مذاق بنے۔۔۔عامر لیاقت کے شوز میں بھی ان کی حرکات اور الفاظ کو لے کر کافی باتیں بنائی گئیں، پھر ہانیہ کا ان کی بیوی ہونے کا دعویٰ اور اس پر ان کا رد عمل بھی کافی تشویشناک تھا اور پھر اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر بھی وہ مذاق اور تنقید کی زد میں ہی رہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: