|
|
شوبز میں یوں تو لڑکیوں کو اپنی جگہ بنانے میں یا
تو ایک عرصہ لگ جاتا ہے یا پھر جھٹ پٹ ان کی اداکاری اور ان کی شخصیت دل
میں گھر کر لیتی ہے۔۔۔عائزہ خان ان چند ناموں میں سے ہیں جنہیں عوام نے
فورا ہی قبول بھی کیا اور ان کی شخصیت کو بھی کافی پسند کیا۔۔۔لیکن کچھ
عرصہ سے عائزہ خان کو ان کی ڈرامہ چوائس پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔۔ |
|
پہلی بار جب عائزہ نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مہوش
کا کردار چنا تو خود ان کے شوہر دانش تیمور تک خوفزدہ ہوگئے۔۔۔ انہوں نے
عائزہ کو سمجھایا کہ لڑکیاں تمہیں بہت پسند کرتی ہیں اور اس طرح کا منفی
کردار تہارے کیرئیر کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔۔۔لیکن کیونکہ عائزہ کو
اسکرپٹ بہت پسند آیا تھا اس لئے انہوں نے اپنی ذمہ داری پر اسے قبول کیا
اور یوں تاریخ کا مشہور اور کامیاب ترین ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ بنا۔۔۔ |
|
|
|
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس ڈرامہ میں مہوش کے کردار
پر بہت زیادہ تنقید ہوئی ، خاس طور پر عائزہ خان کے لئے جنہوں نے اس کی
ہامی بھری۔۔۔ خود سونیا حسین نے اس کردار کو کرنے سے منع کیا کیونکہ انہیں
لگتا تھا کہ معاشرے میں وہ عورت کو منفی نہیں دکھا سکتیں۔۔۔لیکن بہرحال
عائزہ نے شہرت بھی خوب سمیٹی۔۔۔ |
|
|
|
اب ایک بار پھر ڈرامہ ’’لاپتہ‘‘ میں انہوں نے ایک ٹک ٹاک اسٹار کا کردار
نبھایا ہے اور لوگوں کو اس کردار سے شاید اتنا مسئلہ نہیں جتنا اس لڑکی کے
کردار سے ہے۔۔۔۔ اس ڈرامہ میں ایک سین کے دوران عائزہ خان اپنے لڑکی ہونے
کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار کو بلیک میل کرکے اس سے مفت میں چیزیں
بٹورتی نظرآتی ہیں۔۔۔معاشرے میں پہلے ہی لڑکیاں اپنے حقْ کے لئے جنگ کرتی
ہیں ، محنت کرکے اپنا اور اپنے پورے خاندان کا گزارا کرتی ہیں۔۔۔ وہیں
عائزہ نے خواتین کا یہ روپ دکھا کر کافی لڑکیوں کا دل دکھایا۔۔۔ شرمیلا
فاروقی نے تو اس کردار کا کافی برا منایا اور کہا کہ یہ سب دکھانا ایسی
لڑکیوں کی توہین ہے جو عزت بنا رہی ہیں اور بہت محنت کر رہی ہیں۔۔۔ یہ اور
بات ہے کہ انہیں عائزہ خان بہت پسند ہے لیکن ہاں اس ڈرامہ کے کردار نے
انہیں مایوس ضرور کیا۔۔۔ |