بچپن کی یادیں بہت تلخ ہیں۔۔۔شوبز ستارے جو اپنے بچپن کو پسند نہیں کرتے

image
 
بچپن زندگی کا وہ موڑ ہوتا ہے جو ہمیشہ کے لئے ذہن میں، یادوں میں محفوظ ہوجاتا ہے۔۔۔ کبھی یہ یادیں چہرے پر مسکراہٹ لے آتی ہیں اور کبھی ہر لمحے میں تلخیاں گھول دیتی ہیں۔۔۔ شوبز کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو اپنے بچپن کو ہمیشہ اپنی زندگی کی ایک تلخ حقیقت سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے۔۔۔
 
سونیا حسین
اداکارہ سونیا حسین سے جب بھی ان کے بچپن کی بات کی جائے تو ان کے چہرے پر ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جسے الفاظ کا نام نہیں دیا جاسکتا۔۔۔ اس کیفیت میں محرومی، نفرت، اداسی، غم کے سارے رنگ ٹہرے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔۔۔سونیا حسین نے بہت چھوٹی عمر میں اپنی ماں کو شدید غم میں دیکھا، کیونکہ ان کا باپ بیٹے کے لئے دوسری شادی کرنے چلا گیا تھا اور ماں کا درد انہیں اس وقت سمجھ نہیں آرہا تھا۔۔۔ مگر وہ یہ سمجھ سکتی تھیں کہ درد کہیں نا کہیں ان سے بھی جڑا ہے۔۔
image
 
امر خان
امر خان نے بہت کم عرصے میں اپنی اداکاری سے کامیابی حاصل کی۔۔۔اگر ان کے چہرے کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ وہ کسی خاص مقصد کو پانے کی لگن میں مگن ہیں۔۔۔ یہ لگن ہے اس بچپن کی اداسیوں کی جو انہوں نے اپنی ماں کو محنت میں کی چکی میں پستے دیکھ کر گزاری۔۔۔ امر کو آج بھی یاد ہے کہ کس طرح شدید بیماری میں بھی ان کی ماں فیس ادا کرنے کی خاطر کام پر جاتی رہی۔۔۔امر آج بھی اپنے اس درد سے بھرے بچپن کو یاد کرتی ہیں تو ماں کے لئے پیار مزید بڑھ جاتا ہے۔۔۔
image
 
آغا علی
 ایک بچہ جس نے بہت کم عمری میں اپنے باپ کو کھویا۔۔۔ وہ جو اپنے باپ کا دیوانہ تھا اور ایک اشارے پر دنیا پا لینے کی جستجو رکھتا تھا۔۔۔باپ کے جاتے ہی یتیمی کی ایک ایسی چکی میں پسنے لگا جس کا اس نے سوچا بھی نہیں تھا۔۔۔ بھائی تو صحیح تھا لیکن آغا علی کو یہ محرومی ایک آنکھ نہیں بھا رہی تھی۔۔۔ اپنا گھر چھوڑ کر ماموں کے گھر پر آنا ۔۔۔ ان کے حساب سے زندگی گزارنا۔۔۔ باپ کی شفقت کا نا ہونا اور اپنی کئی کمیوں کو خود ہی تنہا سمجھنا۔۔۔ آغا اپنے اس سخت بچپن کی یادوں کو بالکل پسند نہیں کرتے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: