|
|
وبا جب پھیلتی ہے تو پھر آنکھوں پر پٹی باندھ لیتی ہے
اور ہر اس شخص پر لپکتی ہے جو اس کی زد میں آجائے۔۔۔ شوبز کی دنیا میں بھی
اس وبا نے اپنا جال پھیلا دیا ہے اور اب کرونا سے بچنے کا کہنے والے خود
کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔۔۔ |
|
فیصل قریشی |
ابھی چند دن پہلے تک تو فیصل قریشی اپنی فیملی کے
ہمراء پہاڑی علاقوں کی سیر کر رہے تھے اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک
پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پچھلی رات ہی پتہ چلا کہ وہ
کرونا کی اس تکلیف دہ بیماری کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا
کہ میں ویکسینیشن کرواچکا ہوں اور اب تک علامات بہت واضح نہیں۔۔۔فیصل قریشی
کی فیملی میں ابھی کسی کے لئے ایسی کوئی اطلاع نہیں اور خود فیصل نے اس بات
کا خاصا خیال رکھا ہے کہ وہ آئسولیشن میں رہیں اور لوگوں سے تعلق صرف سوشل
میڈیا کی حد تک ہی رہے۔۔۔ |
|
|
اشنا شاہ |
اداکارہ اشنا شاہ کرونا کی اس وبا میں پھنس چکی ہیں اور
یوں تو ان کی بھی ویکسینیشن ہو چکی ہے لیکن ان کو علامات دکھائی بھی دے رہی
ہیں اور محسوس بھی ہو رہی ہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ماسک ضرور پہنیں اور
احتیاط کریں۔۔۔ویکسینیشن کو مذاق میں نا لیں اور خود کو اس بیماری سے بچا
کر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔۔۔ |
|
|
نادیہ حسین |
ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن نادیہ حسین بھی اس وبا کی لپیٹ
میں آچکی ہیں اور ان کے گھر میں فی الحال صرف انہی کے حصے میں یہ بیماری
آئی ہے۔۔۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ میں نے احتیاط بھی کی اور ویکسینیشن بھی
کروائی لیکن اب وہ اس سے نہیں بچ پائیں اور لڑ رہی ہیں۔۔۔ نادیہ کو ان کے
چاہنے والوں نے ڈھیروں دعائیں بھی دیں اور ساتھ ہی ہی بھی کہا کہ اب کچھ دن
گھر میں سکون سے رہیں۔۔۔ |
|
|
دردانہ بٹ |
اداکارہ دردانہ بٹ اس وقت وینٹی لیٹر پر اس وبا سے ایک
جنگ لڑ رہی ہیں اور لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔۔۔ دردانہ بٹ کو کرونا
کی ساری علامات ہونے کے ساتھ ساتھ سانس میں شدید تکلیف رہی ۔۔۔اور اب وہ
ہسپتال میں ہیں جہاں ان کا خاصا خیال رکھا جا رہا ہے۔ |
|