روٹی کے بغیر بات کریں۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے روٹی کو زندگی سے نکال دیا ہے

image
 
انسان کماتا ہے روٹی کے لئے۔۔۔ لیکن کچھ لوگ کماتے کماتے اس دوڑ میں روٹی کو ہی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے ایک عرصہ سے روٹی کا ایک نوالہ بھی منہ میں نہیں ڈالا۔۔۔
 
 صنم جنگ
 صنم جنگ نے جس طرح اپنا وزن کم کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔۔۔ لیکن یہ سب اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔صنم کو بہت ساری پسندیدہ چیزوں کو زندگی سے نکالنا پڑا۔۔۔ ان میں سے ایک ہے روٹی۔۔۔صنم نے اپنی ڈائٹ سے روٹی کو ایسا نکالا کہ پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا۔۔۔
image
 
اعجاز اسلم
اعجاز اسلم نے اپنی فٹنس کو جس طرح قائم رکھا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔۔۔ لیکن اعجاز کی زندگی پر اگر نظر ڈالیں تو یہ سفر آپ کو آسان نہیں لگے گا۔۔۔ اعجاز بہت طریقے سے اپنے لائف اسٹائل کو لے کر چلتے ہیں۔۔ چاہے کسی فنکشن میں ہوں، دوستوں کی محفل میں، شادی میں یا شوٹ پر ۔۔۔گھر کا کھانا کھاتے ہیں اور روٹی سے پرہیز کرتے ہیں۔۔۔اعجاز اگر مجبوری میں سیٹ پر بھی ہوں تو چکن تکہ ہی ان کا دوست ہوتا ہے۔۔۔
image
 
فہد مصطفیٰ
ان کی ایک آواز پر لوگ فدا ہیں۔۔۔فہد مصطفیٰ نے عوام کو صرف اپنے شو سے ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت سے بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔۔۔ لیکن فہد مصطفیٰ کی فٹنس اور انرجی کا راز ہے روٹی سے پرہیز۔۔۔کبھی کبھی بد پرہیزی ہو بھی جاتی ہے لیکن زیادہ تر چمچے سے حلیم یا پھر سلاد۔۔۔ روٹی کی کم ہی ہوتی ہے بات۔۔۔
image
 
ہمایوں سعید
ہمایوں سعید بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے جوانی پھر نہیں آنی کے مصداق خود کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سب سے اہم چیز جو انہوں نے چھوڑی وہ ہے روٹی۔۔۔ روٹی کی وجہ سے انہیں سستی، بڑھاپا اور موٹاپا محسوس ہونے لگے تھے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: