|
|
کچھ لباس ایسے ہوتے ہیں جو انسان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ
لے آتے ہیں۔۔۔جن کو پہننے کے بعد خواتین خود کو کسی شہزادی سے کم نہیں
سمجھتیں۔۔۔ایسا ہی ایک لباس ہے غرارہ۔۔۔جسے سالوں سے ہمارے گھر کی دادیاں
اور نانیاں بھی شہزادیوں کی طرح پہنتی آئیں اور اس کا فیشن آج بھی اسی طرح
جوان ہے۔۔۔پاکستانی شوبز اداکارائیں بھی اس لباس کو پہننا اپنی شان سمجھتی
ہیں۔۔۔ |
|
ماورہ |
اداکارہ ماورہ کے پسندیدہ ترین لباس میں سے ایک
غرارہ ہے اور اس لباس کو انہوں نے اپنی بہن کے نکاح میں بھی پہنا اور اپنے
خاندان کی یا دوستوں کی شادیوں میں وہ غرارہ ہی پہننا پسند کرتی ہیں۔۔۔
ماورہ پر غرارے بہت اچھے لگتے ہیں اور انہیں غرارے کے ساتھ جھمکے اور جھومر
پہننا بہت پسند ہے۔۔۔ |
|
|
جیا علی |
جیا علی ایک بہترین فیشن ماڈل ہیں اور انہوں نے
شادی کا فیصلہ ایک طویل عرصہ بعد حال ہی میں کیا۔۔۔ ان کے اس فیصلے میں سب
سے نمایاں ہے ان کے نکاح کا جوڑا جو سفید رنگ کا غرارہ ہے۔۔۔ جیا نے سوچ
رکھا تھا کہ اپنی شادی پر میں یہی لباس پہنوں گی کیونکہ غرارہ انہیں بہت
پسند ہے اور وہ اس لباس میں بہت حسین بھی لگیں۔۔۔ |
|
|
ایمان علی |
ایمان علی کی خوبصورت اور اسٹائل کے تو دیوانے ہیں
ہزار۔۔۔لیکن ایمان کو خود پسند ہیں دیسی اطوار۔۔۔انہوں نے اپنی شادی پر
ثابت کیا کہ وہ اندر سے مکمل طور پر ایک دیسی لڑکی ہیں۔۔۔ شادی پر غرارہ ہی
پہنا اور اسے اسی انداز سے پہنا جو اس کی شان ہے۔۔۔ |
|
|
زارا نور عباس |
زارا نور عباس کو غرارے میں سب سے زیادہ خوبصورت تصور
کیا جاتا ہے اور انہیں ذاتی طور پر بھی یہ لباس بہت پسند ہے ۔۔۔اکثر رمضان
کے شوز میں انہوں نے مہمان کے طور پر غرارہ ہی زیب تن کیا اور بلا شبہ وہ
اس میں بہت مشرقی اور حسین لگیں۔۔۔ |
|