اپنی موت کا انتظار کرنا ان کی مجبوری تھی۔۔۔شوبز ستارے جنہیں ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا

image
 
بہت مشکل وقت ہوتا ہے جب آپ یہ جان جائیں کہ اب آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا۔۔۔موت آپ کی تاک میں ہے اور کوئی بھی لمحہ آپ کی زندگی کا آخری لمحہ بن سکتا ہے۔۔۔ یوں تو موت ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہی ہے لیکن داکٹرز کا یہ کہہ دینا کہ اب آپ جانے والے ہیں ایک بہت سخت جملہ ہوتا ہے۔۔۔ شوبز میں ایسے کچھ نام ہیں جنہوں نے یہ درد بھرا وقت گزارا
 
جمشید انصاری
جمشید انصاری پاکستان کے ان ستاروں میں سے تھے جنہوں نے جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا وہ سب ہی جگمگائے۔۔۔انکل عرفی، زیر زبر پیش، دھوپ کنارے، تنہائیاں، ہاف پلیٹ۔۔۔غرض جتنا بھی کام کیا وہ یادگار بن گیا۔۔۔ جمشید انصاری اپنے تین بچوں کے ساتھ اپنی دنیا میں بہت خوش تھے تب 2005 میں ان کو پتہ چلا کہ زندگی ان سے دور جا رہی ہے۔۔۔ برین ٹیومر نے ان کو جکڑ لیا ہے اور ایسے جکڑا ہے کہ وقت کی ڈور ٹوٹتی جارہی ہے۔۔۔ کوئی اندازہ نہیں کر سکتا اس وقت میں ان کے جذبات کا۔۔۔ اس خبر کے چند ماہ بعد ہی ان کا یہ انتظار ختم ہوا اور پاکستان کا یہ ستارہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔۔۔
image
 
نصرت فتح علی خان
قریبی دوست اور ساتھی بتاتے ہیں کہ انہیں ڈاکٹرز نے آگاہ کیا تھا کہ ان کے گردے اور جگر کی حالت انہیں موت کے قریب لے کر جا رہی ہے۔۔۔ جب وہ لندن جا رہے تھے اپنے علاج کی غرض سے تو انہیں اس بات کی بہت تکلیف تھی کہ شاید اب وہ اس گھر میں واپس نا آسکیں۔۔۔موت کی آہٹ ان کے بہت نزدیک تھی اور وہ اسے محسوس تو کر رہے تھے لیکن بتانے سے قاصر تھے۔۔۔
image
 
نائلہ جعفری
اداکارہ نائلہ جعفری نے کینسر کو شکست دے دی تھی لیکن انتقال سے دو سال پہلے وہ اپنی دوست کے ساتھ ایک بار پھر ڈاکٹر کے پاس گئیں تو انہیں پتہ چلا کہ کینسر نے انہیں دوبارہ جکڑ لیا ہے اور اب ان کے پاس محض ایک سے دو سال ہیں جینے کے لئے۔۔۔ نائلہ جعفری نے اس بات کو مثبت انداز میں لیا اور اپنا وقت ایسا گزارا جس میں ان میں کا دل خوش ہو۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: