جب یہ دنیا میں آجاتے ہیں تو وقت پر لگا کر اڑتا ہے۔۔۔یاسرہ رضوی کے اپنے بیٹے کے لئے حسین جذبات

image
 
یاسرہ رضوی شوبز کی ان شخصیات میں سے ہیں جنہیں الفاظ سے اپنے دل کا حال بیان کرنے میں کمال حاصل ہے۔۔۔ حال ہی میں وہ ماں کے درجہ پر فائز ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی ایک تصویر اپنے بیٹے کے ساتھ شیئر کرکے بہت خوبصورت الفاظ میں اپنی مامتا کی ترجمانی کی۔۔۔
 
انہوں نے لکھا کہ یہ اب اس طرح میری گود میں فٹ تو نہیں ہوتا۔۔۔ جبکہ ابھی دو ماہ بھی نہیں ہوئے اس تصویر کو لئے۔۔۔وقت پر لگا کر اڑنے لگتا ہے جب یہ دنیا میں آجاتے ہیں۔۔۔یا شاید یہ بہت جلدی بڑے ہوجاتے ہیں۔۔۔
 
 
لیکن حیرت کی بات ہے کہ سارے جانداروں میں انسان کا بچہ سب سے نازک، سب سے بے بس، سب سے زیادہ کمزور پیدا ہوتا ہے۔۔۔اس کا بڑا ہونا، اس کے دماغ کا بڑھنا، اس کے اعضاء کا بالغ ہونا۔۔۔سالوں لگ جاتے ہیں اس کی دیکھ بھال اور اس کی پرورش میں۔۔۔
 
بنیادی طور پر انسان ایک ایسا ترقی یافتہ جاندار ہے کہ اسے مکمل طور پر تیار دنیا میں لانا بھی ایک انسان کے بس کی بات نہیں۔۔۔
 
 ان کی اس گہری سوچ پر ان کے شوبز کے دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کو چاہنے والے فینز نے بھی ان کے الفاظ کو کافی سراہا۔۔۔
 
 
image
 
 وہ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بہترین الفاظ کا انتخاب کرتی ہیں اور سب ہی حیران رہ جاتے ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: