|
|
ماں ایک ایسا احساس ہے جو کسی بھی عمر میں ہو لیکن اپنی
گہرائی ایک جیسی ہی رکھتا ہے۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہیں
بہت کم عمری میں یہ رتبہ ملا اور وہ اس احساس کے ساتھ اپنی زندگی کو بہت
خوبصورتی سے گزار رہی ہیں۔۔۔۔ |
|
ایمن خان |
ابھی تو ایمن خان کا بچپنا باقی تھا اور ان کی
چلبلی ہنسی اور شرارتیں سیٹ پر اور گھر پر رنگ بکھیرتی تھیں لیکن انہوں نے
صرف بیس برس کی عمر میں شادی کی اور اکیس برس کی عمر میں ماں کے عہدے پر
فائز بھی ہوگئیں۔۔۔ مزیدار بات یہ ہے کہ ایمن ایک بہت ذمہ دار ماں ہیں اور
منیب کا کہنا ہے کہ امل کو چھوٹی سی بھی چوٹ لگ جائے تو ایمن کو ایسا لگتا
ہے کہ جیسے اس کے ساتھ کچھ ہو گیا ہے اور وہ امل کے لئے بہت حساس ہے۔۔۔۔ |
|
|
فاطمہ آفندی |
فاطمہ آفندی ایک بہت کامیاب اداکارہ تو ہیں ہی
لیکن ایک بہت بہترین ماں بھی ہیں لیکن جب فاطمہ کی شادی ہوئی تو اس وقت ان
کی عمر تھی محض بیس برس ۔۔۔ فاطمہ اکیس برس کی عمر میں ماں بنیں اور ان کے
لئے یہ کم عمری کا ایک ایسا احساس تھا جنہیں انہوں نے بھرپور انداز میں
نبھایا اور اب وہ دو بیٹوں کی ماں ہیں۔۔۔ |
|
|
شائستہ لودھی |
شائستہ لودھی کی پہلی شادی محض بیس سال کی عمر میں
ہوئی اور اس وقت وہ میڈیا کا حصہ نہیں تھیں لیکن یہ شوق ان کے اندر موجود
تھا۔۔۔ اکیس برس کی عمر میں وہ ماں بنیں اور اپنی پریگنینسی میں بھی
امتحانات دینے کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔شائستہ لودھی نے بہت بہترین انداز میں
اپنے احساس کو پروان چڑھایا ارو بہترین ماں بنیں۔۔۔ |
|