اب انڈسٹری سے دور ہی بھلی۔۔ شوبز کی دنیا سے تنگ آجانے والی اداکارائیں

image
 
یہ شوبزنس ہے۔۔۔یہاں جو چمکتا ہے وہی راج کرتا ہے اور جب چمک گئی تو بھلانے میں لمحہ نہیں لگتا۔۔۔ اس بات کو کچھ لوگ وقت پر سمجھ جاتے ہیں اور کچھ کو سمجھنے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔۔۔ شوبز کی اس دنیا میں کئی لوگ گم تھے کہ اچانک انہیں احساس ہوا کہ ہم اس سے کہیں زیادہ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں تو پھر اب انڈسٹری سے دور ہی بھلی۔۔۔
 
سعدیہ امام
 ایک عرصہ تک اداکاری، ماڈلنگ اور پھر میزبانی سے شوبز میں راج کرنے والی سعدیہ امام نے بھی یہ فیصلہ کر ہی لیا۔۔۔ سعدیہ امام نے تقریباً سب ہی بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور ایک دور تھا جب ہر کامیاب ڈرامے میں سعدیہ کا ہونا لازم و ملزوم تھا۔۔۔ وقت اور حالات بدلتے ہی سعدیہ امام کو بمشکل ایک شو ملا اور اسکے بعد رمضان ٹرانسمیشن یا شوز کی حد تک ہی محدود ہوگئیں۔۔۔ ڈراموں میں ماں بننے کا مقصد یہ تھا کہ اس بات کا اقرار کرلیں کہ آپ کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔۔۔ سعدیہ نے بہتر یہی سمجھا کہ اپنی شادی شدہ زندگی میں رنگ بھرے جائیں اور جہاں فل اسٹاپ لگایا ہے وہیں اچھے انداز میں چھوڑ دیا جائے۔۔۔
image
 
غزل صدیق
 بہت سارے لوگ تو غزل کو جانتے ہی ماروی کے نام سے ہیں۔۔۔ اتنا کامیاب ڈرامہ اور شہرت کا عروج چھوڑکر غزل نے جب زندگی کا اصل مقصد جانا تو اس وقت زندگی شروع ہی ہوئی تھی۔۔۔ بچہ چھوٹا تھا اور اسے ماں کی توجہ اور پیار چاہئے تھا۔۔۔غزل نے اپنے بچے کی خاطر کینیڈا کا رخ کیا اور میڈیا کو مکمل طور پر بائے کہہ دیا۔۔۔بہت لوگوں کو لگا کہ غزل کا یہ فیصلہ جذباتی تھا لیکن سچ پوچھیں تو اولاد کی اہمیت شوبز کی اس دنیا سے کہیں اوپر تھی۔۔
image
 
نیلماں حسن
ڈرامہ ’’ پیمان وفا‘‘ کی نا قابل فراموش نیلماں حسن اپنے باکمال حسن کی وجہ سے انڈسٹری کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں تھیں۔۔۔ انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا تھا اور ہر ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت بھی مانا جاتا۔۔ لیکن نیلماں حسن نے یہ زندگی نہیں چاہی تھی۔۔ انہیں عام لڑکیوں کی طرح ایک محبت کرنے والا شوہر اور خو شحال گھر چاہئے تھا۔۔۔ جیسے ہی انہیں یہ نصیب ہوا انہوں نے صاف کہہ دیا کہ اس انڈسٹری سے تو دور ہی بھلی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: