|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں
نے اپنے کام سے نا صرف خود کو ثابت کیا بلکہ ان کے کردار نے دلوں میں بھی
گھر کرلیا۔۔۔دردانہ بٹ ان ناموں میں سے ایک ہیں اور جتنے لوگ بھی انہیں
قریب سے جانتے ہیں وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ وہ کتنی خوش مزاج اور
محبت سے بھری خاتون ہیں۔۔۔ |
|
آج کل وہ کرونا سے ایک ایسی جنگ لڑ رہی ہیں جس نے ان کو
وینٹیلیٹر کی گود تک پہنچا دیا ہے لیکن ان کے قریبی گھر والوں اور دوستوں
کا کہنا ہے کہ دعائیں رنگ لا رہی ہیں۔۔ وہ پہلے جیسی کنڈیشن اب نہیں۔۔۔ |
|
|
|
دردانہ بٹ اس جنگ میں اپنی تمام تر قوتوں کے ساتھ جت گئی
ہیں ا ور ابھی بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔۔۔
|
انجلین ملک نے گزشتہ شب دردانہ بٹ کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بتا
رہی ہیں کہ میں پچاس سال سے اس فیلڈ میں ہوں اور آپ دیکھنے والوں کی محبت
نے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ایوارڈز دلوائے۔۔۔ اب ایک ایسی وبا ہے جس
میں یہی دعا ہے کہ اﷲ سب کو محفوظ رکھے۔۔۔ |
|
|
|
دردانہ بٹ سب کو ہی اس بیماری سے محفوظ رکھنے اک کہہ کر خود اس کا
شکار ہوئیں ۔۔۔ دعا ہے کہ اﷲ انہیں اس مشکل وقت میں کامیاب کرے اور مکمل
شفا دے۔ |