وہ کسی کو منہ ہی نہیں لگاتیں۔۔۔شوبز کے چھپے ہوئے جھگڑے

image
 
کہتے ہیں جہاں دو برتن ہوں وہاں کھٹ پٹ تو ہو ہی جاتی ہے۔۔۔پھر شوبز تو ایک ایسی دنیا ہے جہاں قدم قدم پر ایک دوسرے سے مقابلے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے مواقع آہی جاتے ہیں۔۔۔ ایسی ہی کچھ چھپی ہوئی لڑائیاں ہیں جو کبھی نا کبھی کسی نا کسی بہانے منظر عام پر آہی جاتی ہیں۔۔۔
 
 اذیکہ ڈینیئل اور ثنا جاوید کا جھگڑا
حال ہی میں ڈرامہ ’’ڈنک‘‘ اپنے اختتام کو پہنچا اور سب اداکاروں نے یہ ثابت کیا کہ کس طرح ڈرامہ کو حقیقت سے قریب ترین کیا جاسکتا ہے۔۔۔ بہترین اداکاری کی اور بہت اچھا پرفارم کیا۔۔۔ ایسے میں خوش ہوکر اذیکہ ڈیئنیل نے اپنی تصاویر ٹیم کے ساتھ گروپ کی صورت میں شئیر کیں لیکن اس گروپ میں کہیں بھی ثنا جاوید نہیں تھیں۔۔۔ کسی نے کمینٹ کیا کہ جو ڈرامہ میں مرکزی تھیں ثنا جاوید انہیں گروپ میں شامل نہیں کیا۔۔۔یہ کیسی جلن ہے سائیڈ ایکٹریس کی۔۔۔ اس بات کا جواب اذیکہ نے کچھ اس طرح دیا کہ کچھ لوگ کسی کو اتنا اہم نہیں سمجھتے کہ ان کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز بنوائیں۔۔۔اپنی نفرت کو ایک طرف رکھیں جب کچھ کہانی پتہ نا ہو تو اپنا منہ بند رکھیں۔۔۔اس سے عمیر وقار میک آرٹسٹ کی بات سچ ہوتی نظر آتی ہے کہ ثنا جاوید مغرور ہیں۔۔۔
image
 
خلیل الرحمن قمر اور ماہرہ خان
یوں تو خلیل الرحمن قمر کی کئی ناموں سے خوامخواہ کی بھی لڑائی ہے لیکن پچھلے دنوں انہوں نے بہت کھل کر ماہرہ خان کی تصویر دیکھ کر ایک شو میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ یہ میرے ڈرامے کی ہیروئن تھیں۔۔۔ہم ٹی وی کے ایک ڈرامہ میں جو خلیل الرحمن نے اپنی زندگی پر بنایا تھا اس میں ماڈل عدنان اور ماہرہ خان کی جوڑی تھی جس پر انہیں افسوس ہے اور وہ ماہرہ خان کو بالکل پسند نہیں کرتے۔۔۔
image
 
عائشہ خان اور عمیمہ ملک
اندر کی بات تو نہیں پتہ لیکن باتوں ہی باتوں میں ایک بار عائشہ خان نے عمیمہ ملک کو ایک شو میں کچھ اس طرح سے ذکر کیا کہ جیسے وہ عمیمہ کو پسند نہیں کرتیں جب ایک شو میں عمیمہ سے پوچھا گیا اس بارے میں تو انہوں نے کہا کہ عائشہ کو اہمیت مل جائے گی اگر میں نے اس کا ذکر بھی کیا۔۔۔اب یہ کیا جھگڑا ہے اس بات سے ابھی تک سب انجان ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: