یہ سال میری زندگی کا بہترین سال ہے۔۔۔کرونا کی وبا کے دوارن پیدا ہونے والے شوبز ستاروں کے بچے

image
 
کہتے ہیں جب گھر میں کسی نئے شخص کا اضافہ ہو تو اس سے جڑی خوشیاں اور پیار بھی گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔۔۔ حالات چاہے بہت مشکل اور پریشان کن صحیح لیکن ایک نئی زندگی کی پیدائش ان حالات میں نئے رنگ بھر دیتی ہے اور امید کے دروازے کھول دیتی ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے گھر کرونا کی اس وبا کے دوران بھی خوشیوں نے دروازے کھٹکھٹائے۔۔۔
 
اقراء اور یاسر
 ننھے کبیر نے دنیا میں اپنی آنکھ کھولی تو ہر طرف بیماری اور وبا کا شور تھا لیکن یہ ننھا وجود ایک ایسے شوبز گھرانے میں پیدا ہوا جہاں اس کی پیدائش کا شدت سے انتظار تھا اور انڈسٹری کے دو بڑے ناموں نے اپنے گھر کے آنگن میں اسکے نام سے پھول لگائے تھے۔۔۔ اقراء اور یاسر حسین کے گھر کی خوشی نے نا صرف ان کو بلکہ ان کے چاہنے والوں کو بھی مسکراہٹ اور خوشیاں دیں۔۔۔
image
 
ثانیہ شمشاد
 اداکارہ ثانیہ شمشاد شادی کے بعد اسکرین سے غائب ضرور ہوئیں لیکن وقتاً فوقتاً ان کی زندگی کی جھلکیاں سامنے آتی رہیں۔۔۔ یہ بھی اندازہ تھا کہ ان کے گھر خوشی کی خبر اپنے پر کھولے بیٹھی ہے ۔۔۔مگر اس بات سے بے خبر تھے کہ ثانیہ کے گھر کی خوشی عید کے دن کو ہی دو بالا کردے گی۔۔۔ثانیہ کے گھر بیٹے کی پیدائش نے عید کو مزید پرمسرت بنا دیا۔۔۔
image
 
سعدیہ غفار اور حسن حیات
سعدیہ غفار کو اسکرین پر ہمیشہ بہت پسند کیا جاتا رہا اور لوگ ان کی اداکاری کے فین ہیں۔۔۔ان کی شادی اداکار حسن حیات سے ہوئی اور کرونا کے دنوں میں ہی یہ شادی ہوئی اور کرونا کی اس وبا کے دوران ہی ان کے گھر خوشی رحمت بن کر داخل ہوئی جب ننھی ریا خان نے زندگی میں قدم رکھا۔۔ سعدیہ اور حسن کو لگتا ہے کہ زندگی میں رنگ ان کی بیٹی کے دم سے ہی مزید حسین ہوئے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: