میرا بچپن سے ﷲ سے ایک خاص کنکشن ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کا ﷲ نے بہت ساتھ دیا مشکل وقت میں

image
 
یوں تو اس حقیقت سے کوئی انکار ہی نہیں کہ ﷲ ہماری شہہ رگ سے بھی زیادہ ہمارے قریب ہیں لیکن کچھ لوگوں کا اس پر ایمان اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ ان کے لئے کسی بھی مشکل سے نکلنا آسان ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کا روحانی تعلق بہت مضبوط ہے۔۔۔
 
لیلیٰ واسطی
لیلیٰ واسطی ایک بہت نرم مزاج اور بہترین خاتون ہیں۔۔۔ ان کے والدین نے بھی اس انڈسٹری کو ایک تاریخ دی۔۔۔لیلیٰ واسطی امریکہ کے ویزے کے لئے ہر چھے ماہ بعد چھے ماہ کے لئے جاتی تھیں تاکہ گرین کارڈ مل جائے۔۔۔ 2008 دسمبر 25 کو وہ ایمرجنسی میں امریکہ کے ہسپتال لائی گئیں جہاں وہ تنہا تھیں۔۔۔ والدین اور پیار کرنے والا شوہر پاکستان میں تھے اور سب کا آنا ممکن ہی نہیں تھا۔۔۔۔لیلیٰ کو ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپ کے پاس جینے کے لئے بظاہر صرف اڑتالیس گھنٹے ہیں۔۔۔لیکن لیلیٰ کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی میری دادی نے مجھے روحانی طور پر ﷲ سے بہت قریب کردیا تھا۔۔۔میں ایک بہت مثبت انسان تھی ۔۔۔اس لئے اس سوچ نے ہی مجھے شکر ادا کرنے پر مجبور کردیا کہ میں یہاں تنہا ضرور ہوں لیکن اتنا ہوش ہے کہ اپنی بیماری کے بارے میں سن رہی ہوں اور اپنا فارم کیمو تھراپی کا خود بھر رہی ہوں۔۔۔اس توکل نے لیلیٰ کو بہت حوصلہ دیا اور وہ کہتی ہیں کہ میرا ایک خاص کنکشن ہے بچپن سے۔۔۔
image
 
مایا خان
اداکارہ اور میزبان مایا خان ایک دور میں کئی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن رہیں اور وہ جو بھی شو کرتی تھیں تو اس میں ان کا جوش دیکھ کر عوام بھی ان سے قریب ہوجاتی تھی۔۔۔مایا خان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی میرا ایک ایسا روحانی تعلق ہے جو مجھے بڑیٰ سے بڑی مشکل سے نکال کر لے آتا ہے۔۔۔میں ڈوبتی ہوں سمندر اچھال دیتا ہے۔۔۔
image
 
کبریٰ خان
 انڈسٹری میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اس بات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں کہ کبریٰ ایک بہترین انسان ہے ۔۔۔یہ اتنا آسان نہیں کہ آپ کی تعریف ساتھی اداکارائیں بھی اتنا کھل کر کریں۔۔۔ کبریٰ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ماں کو بہت محنت کرتے دیکھا اور یہ سب میرے اندر رچ بس گیا۔۔۔ میرا اور ﷲ کا تعلق بہت مضبوط ہے اور میں یہ جانتی ہوں کہ میرے ساتھ ہمیشہ اچھا ہوگا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: