|
|
شوبز انڈسٹری کا اصول ہے فٹنس اور اس کے سہارے بہت سارے لوگ تیزی سے آگے
بڑھ جاتے ہیں۔۔۔ شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو آئے تھے تو ان کو
دیکھنا بھی کوئی پسند نہیں کرتا تھا لیکن پھر وقت کے ساتھ انہوں نے خود پر
بہت محنت کی۔۔۔ |
|
احمد حسن |
ڈراموں میں مزاحیہ کردار کرنے والا احمد حسن کب خود کے لئے اتنا سنجیدہ
ہوجائے گا اس سے کوئی واقف نہیں تھا۔۔۔ وہ بہت خاموشی سے اپنے جسم کے لئے
کثرت کرتے رہے اور باڈی بنانے کے لئے اپنی ڈائٹ اور اپنا وقت سب کنٹرول
کیا۔۔۔احمد کو جب بہت دنوں بعد سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر کے ساتھ
دیکھا گیا تو سب ہی حیران رہ گئے۔۔۔ |
|
|
محسن عباس حیدر |
محسن عباس حیدر کو لوگوں نے ہر طرح کے کردار میں
دیکھا اور پسند کیا۔۔۔انہوں نے شوز، ڈرامے ، فلمز کیں لیکن محسن کو لگتا
تھا کہ ان کی باڈی اسکرین کے حساب سے فٹ نہیں۔۔۔ انہوں نے خود پر بہت محنت
کی اور دن رات کی اس کثرت کا نتیجہ ایسا نکلا کہ ان کی نئی تصاویر دیکھ کر
سب نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔۔۔ |
|
|
فیروز خان |
گھر بھر کا لاڈلا فیروز کھانے پینے کا بہت شوقین
تھا۔۔۔بچپن میں تو موٹاپے کی شدت بھی دیکھی لیکن پھر بڑا ہونے کے بعد بھی
اس طرح اپنا خیال نہیں رکھا جیسے ہیروز کو رکھنا چاہئے۔۔۔ کچھ عرصہ قبل
لوگوں کو پتہ چلا کہ فیروز اپنی فٹنس کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں اور فیروز
خان کو جم میں ایکسرسائز کرتے دیکھا۔۔ ان کی باڈی کی ٹرانسفارمیشن بھی قابل
ذکر ہے۔۔۔ |
|
|
مانی |
اداکار مانی کو ہمیشہ ہی دبلا پتلا اور صحت سے انجان دیکھا لیکن پھر وقت کا
پہیہ گھوما اور مانی کو احساس ہوا کہ انہیں خود پر محنت کرنی چاہئے۔۔۔
انہوں نے جم سے دوستی کرلی اور پھر اپنے ڈولے بنائے۔۔۔ |
|
|