|
|
کچھ لوگوں میں ڈانس کرنے کا اتنا جنون ہوتا ہے کہ بس یہاں میوزک کی آواز
آئی اور ان کے پیروں میں جان آگئی۔۔۔ پھر نا تو وہ کوئی محفل دیکھتے ہیں
اور نا ہی ماحول۔۔۔ ان کو روکنا ہوجاتا ہے مشکل۔۔۔ شوبز میں بھی ایسے کچھ
نام ہیں جو میوزک سنتے ہی ہلنا شروع ہوجاتے ہیں |
|
حرا مانی |
حرا مانی تو خود اس بات کا اقرار کرتی ہیں کہ بچپن سے ہی انہیں ڈانس
کا اتنا جنون تھا کہ خاندان ہو یا کسی دوست کا خاندان ، وہ اس بات کی پرواہ
نہیں کرتی تھیں اور جہاں ڈانس آیا فوراً اسے کرلیا۔۔۔ حرا کو آج بھی ڈانس
کا اتنا ہی شوق ہے اور وہ اپنے اس شوق کو اکثر ویڈیوز میں، گھر میں، ڈراموں
میں اور سیٹ پر پورا کرتی نظرآتی ہیں۔۔۔ |
|
|
زارا نور عباس |
زارا کے والد تھوڑا سخت مزاج تھے اور بھائی بھی
پسند نہیں کرتے تھے کہ ڈانس ہو لیکن زارا اس میں بے حد اچھی تھیں اور گھر
میں یا دوستوں میں اکثر اپنے اس شوق کی تکمیل کر ہی لیتی تھیں۔۔۔شادی سے
پہلے تک انہوں نے اس کا احترام بھی کیا لیکن جہاں انہیں شوہر کی اجازت ملی
تو انہوں نے اپنے اس شوق کو فلموں اور ایوارڈز میں فوراً ثابت کیا۔۔۔ ابھی
بھی میوزک ان کی کمزوری ہے اور وہ نہیں رکتیں۔۔۔ |
|
|
نیلم منیر |
نیلم منیر چھوٹی سی عمر سے ہی ڈانس کی شوقین تھیں
اور انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک شو میں سائیڈ میزبانی کی جہاں
انہیں مختلف کرداروں میں ڈانس کرنا پڑتا تھا۔۔۔وہ اس کے لئے باقاعدہ ڈانس
کی ٹریننگ لیتی تھیں اور آج بھی ان کا یہ حال ہے کہ چاہے پڑھائی ہو یا
کام۔۔۔بیچ میں اگر میوزک آجائے تو سب سائیڈ میں ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|
|
رابعہ کلثوم |
پروین اکبر کی بیٹی رابعہ کلثوم ایک ڈانس کا چینل بھی
چلاتی ہیں جس میں ان کی معاون ہوتی ہیں صرحہ اصغر۔۔۔ یوں تو یہ دونوں ہی
بہترین ڈانسر ہیں لیکن رابعہ چھوٹی سی عمر سے ہی میوزک کی آواز پر بے قابو
ہوجاتی ہیں اور پھر انہیں ناچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔ |
|