ابھی سفر شروع ہوا اور ابھی ختم۔۔۔انڈسٹری کی دو طلاقیں جو شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی ہوگئیں

image
 
شادی زندگی کا ایک ایسا سفر ہے جس میں دو لوگ ایک دوسرے کا عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر ایک دوسرے کو سمجھیں۔۔۔لیکن کچھ شادیاں ابھی سفر شروع نہیں کر پاتیں اور ختم ہو جاتی ہیں۔۔۔ اس میں کون سا پارٹنر کمزور ثابت ہوتا ہے یا سفر کا ساتھ چننے میں مسائل ہوتے ہیں اس سے لوگ انجان ہی رہ جاتے ہیں۔۔ شوبز میں بھی حال ہی میں ہوئی تھیں دو شادیاں لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان سے جڑی طلاق کی خبر نے لوگوں کو حیران کردیا۔۔۔
 
فریال محمود
اداکارہ فریال محمود ایک ایسی لڑکی ہیں جنہوں نے بہت چھوٹی عمر سے رشتوں کو سمجھنا اور ان کو پرکھنا شروع کردیا تھا۔۔۔ان کی والدہ کی دوسرے شادی، والد کی دوسری شادی اور دو لوگوں کا الگ الگ بٹ جانا فریال کو توڑنے کے لئے کافی تھا۔۔۔ زندگی میں جب اپنے لئے ساتھی چننے کا وقت آیا تو فریال نے انتخاب کیا دانیال راحیل کا۔۔۔دانیال اور ان کی جوڑی کو دیکھ کر لاکھوں میں ایک کہنے کو دل چاہتا تھا۔۔دونوں کا دماغ بھی ایک جیسا تھا اور دانیال کی فیملی بھی ملک کی ایک اچھی فیملیز میں سے تھی۔۔ لیکن پھر درمیان میں لوگوں نے ان کی طلاق کی خبر اڑائی۔۔۔تو فریال نے کہا کہ اگر تصاویر نہیں ڈالتے تو مطلب الگ ہوگئے ہیں۔۔۔لیکن حال ہی میں ایک شو میں فریال نے کھل کر کہا کہ ہاں اب میں سنگل ہوں۔۔۔لیکن میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔۔۔
image
 
نمرہ
اداکارہ نمرہ نے بھی زندگی کا ایک بہت مشکل وقت دیکھا جب وہ ایک ایسے حادثے سے دو چارہوئیں جب ان کے جسم نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔۔۔وہ ڈپریشن میں جا چکی تھیں لیکن پھر خود کو سنبھالا اور ہمت سے اس مقام پر آئیں جہاں زندگی کا سراغ مل سکے۔۔۔ نمرہ کی شادی کی خبر نے سب کو ہی خوش کیا تھا۔۔ان کے شوہر کا تعلق انڈسٹری سے نہیں تھا لیکن نمرہ ان کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی تھیں اور دونوں ساتھ اچھے لگ رہے تھے۔۔۔پھر نمرہ ملک سے باہر اپنے شوہر کے پاس ہی چلی گئیں۔۔۔درمیان میں ایک چوٹوں سے بھری تصویر نمرہ کی سامنے آئی لیکن نمرہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کیسے ہوا بلکہ اسے ایک حادثے کا نام دیا۔۔۔ اب ان کے شوہر ن ے ایک ویڈیو ڈالی ہے اور کہا ہے کہ نمرہ سر کا درد ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔۔۔ نمرہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنے کو تیار نہیں اور ان کی سپورٹ میں انڈسٹری کے کئی نام آگئے ہیں جن میں ایک متیرا بھی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: