ایل اے 39راجہ صدیق کی کامیابی

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے پی پی پی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر رہی ہے اس الکشن میں ایل اے 39جموں6سے ن لیگ کے راجہ محمد صدیق اور پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر نازیہ نیاز کو ٹکٹ جاری کیئے گئے تھے راجہ محمد صدیق گزشتہ 4جنرل الیکشن میں مسلسل کامیابی حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں اس حلقہ میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے یہ بلکل نہیں دیکھا کہ کون امیدوار کس جماعت سے ہے بلکہ انہوں نے یہ دیکھا کہ ان کے سامنے شخصیت کونسی ہے اسی حلقہ سے داکٹر نازیہ نیاز نے دن رات ایک کر کے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کیا اور میدان میں اتر گئیں بہر حال مقابلہ بہت آسان نہ تھا مسلم لیگ ن نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا کر کامیابی حاصل کی ہے گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے راجہ محمد صدیق نے ڈاکٹر نازیہ نیاز کو بہت ٹف ٹائم دیئے رکھا ہے اس دوران ن لیگ کے امیدوار کو سخت پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث انہوں نے بعض چھوٹے گاؤں میں بھی دو دو جلسے کیئے ہیں جو ان کی گھبراہٹ کا واضح ثبوت ہیں راجہ محمد صدیق نے اپنی کامیابی کیلیئے پارٹی کاز سے کم اور اپنے ذاتی مراسم سے زیادہ کام لیا ہے اور حلقے کے عوام سے ذاتی مراسم ہی ان کیلیئے کاریگر ثابت ہوئے ہیں ان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ہر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور شرکت بھی اس طرح کرتے ہیں کہ میزبان اور مہمان میں کوئی فرق ہی نظر نہیں آتا ہے وہ لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور ان میں ایک بہت بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے حلقے کے زیادہ تر ووٹرز کو ان کے نام سے جانتے اور پہنچانتے ہیں ان کی کامیابی میں صرف یہی ٹیکنیک کار فرما رہی ہے ان کی پارٹی کا ان کی کامیابی میں کوئی بڑا ہاتھ نہیں ہے اگر وہ پارٹی کے رحم و کرم پر رہتے تو آج ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہوتے اس الیکشن میں انہوں نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ ٖفہم و فراست اور ذاتی مراسم سے بھی بہت زیادہ کام لیا جا سکتا ہے دوسرا ان کی ایک خوش قسمتی یہ بھی ہے کہ ان کی ٹیم میں چند ایسے باشعور سپورٹرز شامل ہیں جو ان کو ہر مشورہ سوچ سمجھ کر اور نہایت ہی سنجیدگے کے ساتھ دیتے ہیں جن میں دوبیرن کلاں سے سیاسی و سماجی شخصیت خان شبیر خان سر فہرست ہیں راجہ صدیق کی کامیابی میں خان شبیر خان کی عمدہ پالیسیوں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیاز جو سیاسی لحاظ سے اتنا وسیع تجربہ نہیں رکھتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت اچھے طریقے سے مقابلہ کیا ہے انہوں نے راجہ صدیق کو کو وختے میں ڈال دیا تھا حالنکہ پہلے مرتبہ جو بھی کوئی سیاسی امیدوار الیکشن میں حصہ لیتا ہے وہ اس کی صرف انٹری ہوتی ہے لیکن انہوں نے صرف انٹری نہیں بلکہ بہت اچھا الیکن لڑا ہے بس صرف سیاسی نا تجربہ کاری ان کے آڑے آئی ہے جس وجہ سے ان کو ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے انہوں نے الیکشن کو ایزی نہیں لیا ہے وہ صرف اس گمان میں رہی ہیں کہ پی ٹی آئی ہی ان کی کامیابی کا باعث بنے گی الیکشن میں پارٹی کاز کے علاوہ بھی بہت سارے گر استمعال کرنا پڑتے ہیں انہوں نے اپنی الیکشن کمپین کیلیئے کوئی خاص گر استمعال نہیں کیئے ہیں وہ اپنی انتخابی مہم چلانے کیلیئے کوئی بڑی اور خاص ٹیمیں تشکیل دینے میں بھی ناکام رہی ہیں حالنکہ ان کے پاس مقامی سطح پر پی ٹی آئی کا ایک بہت بڑا گروپ موجود تھا جس کے تجربات ان کیلیئے مفید ثابت ہو سکتے تھے لیکن ناتجربہ کار افراد کا سہارا لے کر انہوں نے نہ صرف خود ناکامی کا سامنا کیا ہے بلکہ اپنی جماعت کو بھی نقصان سے دوچار کیا ہے اور بلخصوص پی ٹی آئی کلرسیداں آج منہ چھپاتی پھر رہی ہے اور اس کے رہنما ایک دوسرے کو کوس رہے ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے ان کی کامیابی کیلیئے محنت کی ہے لیکن مقامی کارکنان نے زیادہ محنت نہیں کی ہے اس کی وجہ بھی ان کی سیاسی نا تجربہ کاری ہے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو تو اہمیت دی لیکن پارٹی کارکنوں کے ساتھ ان کے روابط بہت کم رہے ہیں جس وجہ سے عام کارکن نے بھی چشم پوشی سے کام لیا ہے بہرحال ڈاکٹر نازیہ نیاز نے بہت اچھا مقابلہ کیا ہے ان کیلیئے یہ ایک چیلینج بھی تھا کہ اتنے منجھے ہوئے سیاستدان کا مقابلہ کیسے کیا جائے جس میں وہ ناکام نہیں کامیاب ہوئی ہیں ان کی ناکامی بہت کم مارجن سے ہوئی ہے ایک ایسے سیاستدان جو مسلسل 5دفعہ کامیاب ہو چکے ہیں ان کو اتنے کم مارجن پر لے آنا بھی بڑے جان جوکھوں کا کام تھا اگر انہوں نے اس طرح محنت جاری رکھی تو وہ ضرور کامیاب ہوں گی راجہ صدیق پر بھی اب پہلے کی نسبت زیادہ زمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں کیوں کہ عوام حلقہ نے ن لیگ کو نہیں بلکہ ان کی شخصیت کو ترجیح دی ہے اب ان کو بھی اپنے عوام کیلیئے پہلے سے کچھ بڑھ کر کرنا ہو گا
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145345 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.