مثل مشہور ھے “ انسان آئینہ میں
اتنا واضح نظر نہیں آتا جتنا کہ اپنی گفتگو سے جھلکتا یا چھلکتا ھے “ اور
یہ کہ تیری گفتگو بتا دے گی تیرے “من بدن“ میں کیا ھے قبل ازیں بھی میں عرض
کر چکا ھوں کہ طبیب (طب نبوی ، یونانی ، ایلو پیتھی یا ھومیو پیتھی ) کسی
بھی مکتبہء فکر یا طریقہء علاج سے متعلق ھو مریض کے علاج سے قبل اسے تشخیص
کا مسئلہ درپیش ھوتا ھے اب اگر تشخیص درست ھو تو علاج قدرے آسان ھو جاتا ھے
تشخیص کے حوالے سے مزید تحقیق پیش خدمت ھے آپ کے پاس جو بھی مریض بغرض علاج
آئے اس کی گفتگو پر گہری نظر رکھیں نوٹ کر لیں کہ وہ گفتگو کا آغاز کس حرف
سے کرتا ھے یعنی جیسے ھی وہ اپنا حال کہنا شروع کرے تو جو حرف یا عدد اس کے
منہ سے پہلے نکلے اسے نوٹ کر لیں یا آپ فرمائش کر سکتے ھیں کہ وہ کوئی حرف
یا عدد اپنی زبان سے ادا کرے اب اس کی اپنی زبان سے جو بھی حرف یا عدد ادا
ھو آپ اس کا ثمرہ ، نتیجہ ، یا رزلٹ مندرجہ ذیل چارٹ سے دیکھہ لیں
اعداد حروف نتیجہ
١ - ٨٠ ا - ف بخار ، صفرا ، سرسام ، درد بالخصوص قولنج
٢ - ٩٠ ب - ص بخار ، خرابئ معدہ ، بواسیر ، سل ، خارش ، دنبل
٣ - ١٠٠ ج - ق ورم ، کینسر ، کھانسی ، ریاح، سردی، لقوہ
٤ - ٢٠٠ د - ر بلغم ، سودا ، تپ ، بدن کے نچلے حصے کا درد
٥ - ٣٠٠ ھ - ش یرقان ، صفرا ، خشکی ، پیاس ، پانی کی کمی
٦ - ٤٠٠ و - ٹ منہ کا درد ، بلغم ، بخار ، قولنج ، جریان ، یو ٹی انفیکشن
٧ - ٥٠٠ ز - ث خرابی معدہ ، درد شکم ، یرقان
٨ - ٦٠٠ ح - خ حزن و غم ، سودا ، بخار ، پیٹ کی خرابی
٩ - ٧٠٠ ط - ذ سردی ، کان درد ، زکام ، پیچس
١٠ ، ٨٠٠ ی - ض حزن و غم ، بدن کے نچلے حصے کا درد ، بخار
٢٠ ، ٩٠٠ ک - ظ معدہ خراب ، بواسیر ، بے ھوشی
٣٠، ١٠٠٠ ل - غ قبض ، درد معدہ ، روحانی تکالیف
٤٠ م زکام ، درد سینہ شکم یا پشت ، جانور کا کاٹنا
٥٠ ن کھانسی ، دق ، درد گردہ ، درد پشت ، بخار
٦٠ - ٧٠ س - ع آلات تناسل کی کمزوری ، لرزہ و بخار
یاد رھے کہ حروف یا اعداد ابجد قمری (ابجد قمری کی جدول گذشتہ قسط میں
موجود ھے ) کے مطابق کہلوانے ھیں اعداد و حروف کے نتیجے سے بہتر طریقہ میں
قبل ازیں عرض کر چکا ھوںمیرا ذاتی طریقہ کار وھی ھے جو گذشتہ قسط میں میں
نے لکھا ھے
مریض تندرست ھو گا یا نہیں؟
جب بیماری طول پکڑ جائے تو اکثر ورثاء تنگ پڑ جاتے ھیں کہ آیا مریض تندرست
بھی ھو گا کہ نہیں یہ جاننے کے لئے مندرجہ ذیل دو قوانین میں سے جو من کو
بھائے اسے اختیار کر لیں
نمبر ١
× اعداد نام مریض مع نام والدہ
× اعداد روز سوال
دونوں کے حاصل جمع کو تین پر تقسیم کریں اگر ایک بچے تو مریض کی موت کی
علامت ھے
دو بچیں تو تندرستی کی علامت ھے اور اگر پورا پورا تقسیم ھو جائے تو بیماری
کی طوالت کی علامت ھے
نمبر ٢
× اعداد نام مریض مع نام والدہ
× اعداد دن
× اعداد ساعت
اب تینوں کے مجموعے کو چار پر تقسیم کر دیں اگر ١ باقی رہا تو مریض کا بچنا
مشکل ھے
٢ باقی رہا تو تندرست ہو گا
٣ باقی رہا تو بیماری طول پکڑے گی
٤ باقی رہا تو تو بھی حکم تین والا ھے
کون سا طریقہ علاج مریض اختیار کیا جائے ِِِِِِِِ؟
یہ سوال بھی اپنی جگہ بڑی اھمیت کا حامل ھے کہ شفا کے حصول لے لئے کون سا
طریقہ علاج کار گر ثابت ھو گا آئیے اس کا بھی حل پیش خدمت ھے |