نظریہ پاکستان اور 14 اگست

اسلام وعلیکم میرے پیارے قارئین ہمیں نظریہ پاکستان اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام میں ہمارا کردار اور ہماری نسل کی بقا کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اس بات کا بھی خیال کرنا ہے کہ ہم اپنے نظریہ کی حفاظت کے ساتھ اس کی آبیاری بھی کرتے رہیں. کیونکہ کسی بھی قوم کے لیے آزادی ایک گراں قدر نعمت ہے. اور آزادی کا حصول ہمیشہ ایک مضبوط نظریے سے ہی ممکن ہوتا ہے. اور پھر وہی نظریہ اس قوم کی تعمیر و ترقی میں معاون ثابت ہوتا ہے.اور قوم کو ایک نئی جہت عطا کرتا ہے. اپنے نظریے سے جڑے رہنے میں ہی قوم کی فلاح و بہبود پنہاں ہوتی ہے.

الحمدﷲ ہم بحیثیت پاکستانی ایک نظریاتی قوم ہیں. نظریہ پاکستان ہماری بنیاد ہی نہیں ہماری فلاح کا بھی ضامن ہے.

یہاں اگر سرگودھا کی عوام کی کاوشیں اور تعمیر پاکستان سے لے کر 1965 کی جنگ کا احوال ہر سال 14 اگست پر یادوں کے دریچے سے جھانکنے لگتا ہے اور 6 ستمبر ایم ایم عالم کے کارنامہ اور ملکی سرحدوں کے ساتھ ملکی فضائیہ کی جس طرح حفاظت کی گء اور عوام کا جذبہ دیدنی تھا وہ بھلایا نہیں بھولتا.اور میں یہ بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کے آئندہ کبھی اگر دشمن نے وطن عزیز کی طرف بری نظر ڈالی تو میرے سرگودھا کی غیور عوام کا بچہ بچہ ہر وقت وطن کے لیے جان لیے ہتھیلی پر تیار ملے گا. لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنے نظریے سے جڑتے ہوئے اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہے. سب سے پہلے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے. قومیت اور مسلک کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مسلمان , ایک پاکستانی بننا ہے. ہماری یگانگت ہی ہماری طاقت ہے.

تمام تر سیاسی وابستگیوں کو پس پشت ڈال کے صرف اور صرف ایک پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے. ہمارا قول و فعل ہمارے پیارے وطن کی فلاح کا ضامن ہونا چاہیے. ہمیں یہ بات اچھے سے ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں. پاکستان ہماری زندگی ہے. ہمارا چین, سکون اسی سے وابستہ ہے۔
بہت سے افراد نظریہ پاکستان کی ترویج اور احیاء کے لیے سوشل میڈیا پہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

نظریہ پاکستان کی ترویج کا یہ مشن رکنا نہیں چاہیے. سبھی محب وطن اپنی استطاعت کی مطابق اس کے لیے کام کریں۔ اور اپنے پرچم کی عزت کریں اگر اس دفع جھنڈے اور جھنڈیاں لگائیں تو انہیں احترام سے اتار کر محفوظ کریں اور کوشش کریں کے اپنے ملک کے نام کا ایک پودہ ضرور لگائیں تاکہ ہمارا پیرا وطن سر سبز و شاداب رہے ہمیشہ ہر ناگہانی آفت سے محفوظ رہے اور یوم آزادی کے موقع پہ خصوصی طور پہ ن?ی نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہی دینا بھی ضروری ہے انہیں یہ بتانا ہے کہ یہ نظریہ ہی ہماری بقاء کا ضامن ہے۔ اسی پہ چل کے آزادی حاصل کی اور اسی پہ چل کے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ان شاء اﷲ. آخر میں میری طرف سے میرے تمام ہم وطن پاکستانیوں کو یومِ آزادی مبارک ہو
اﷲ ہم سب کا, پاکستان کا اور افواج پاکستان کا حامی و ناصر ہو. آمین
 

Saima Rana
About the Author: Saima Rana Read More Articles by Saima Rana: 4 Articles with 3581 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.