یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ امریکہ سمیت بعض
مغربی ممالک کہتے ہیں کہ ان کہ وہم وگمان میں بھی نہ تھاکہ افغانستان کےبڑے
صوبوں اوراضلاع پرکنٹرول کے بعد افغان طالبان کابل کا بھی کنٹرول حاصل لیں
گے۔امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کافیصلہ ایک معاہدے کے تحت
تھا۔معاہدےکےمطابق افغان طالبان افغانستان کی سرزمین کسی مغربی ملک کے خلاف
استعمال نہیں کرے گآورافغان طالبان دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اوردیگر کالعدم
تنظیموں سے اپنے روابط ختم کریں گے۔افغانستان سے غیر ملکی افواج کے نکلنے
تک طالبان ان پر حملوں سے گریز کریں گے۔اس مشروط معاہدے کو افغان طالبان نے
بھی تسلیم کیآور یقین دلایا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کریں گے۔افغان طالبان
اور امریکہ میں یہ معاہدہ سابق صدر ڈونلڈ ترمپ کے دمیان طے پایا گیا۔کچھ
روزمغربی میڈیا معاہدے کا پرچار بھی کرتا رہا اور ہر قسط میں افغان طالبان
کو افغانستان میں موجود غیرملکی افواج ،کنٹریکٹرز اوردیگرسیکیورٹی فورسز
کونشانہ بنانے سےباز رہنے کی تلقین کی یاد دہانی کراتا۔افغانستان میں غیر
ملکی افواج میں صرف امریکہ ہی نہیں دیگر مغربی ممالک بھی مشن کا حصہ
تھے۔ہاں یہ حقیقت ہے کہ افغانستان میں باقی رہ جانے والے ۲ہزار۵۰۰فوجی
اہلکار اور٦ہزار سے زائد کنٹریکٹرز تھے۔امریکہ نے ۲۰۰۱سے افغانستان میں
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر نام نہاد سرمایہ کاری کی اور آج شکسست پا
کر غلطی تسلیم کرنے کے بجائے دہرا معیار اپناتے ہوئے کہتے ہیں کابل پر
طالبان کا تیزی سے کنٹرول خلاف توقع تھا۔طویل المدتی منصوبوں کے حامل ممالک
آج زلت اور رسوائی کا شکار ہوئے۔امریکہ کو علم ہے سویت یونین کو افغانستان
کی شکست کی وجہ کیابنی؟امریکہ نے دنیا میں خود کو سیف زون میں رکھنے
کےلیےاتحادی افواج کا استعمال کرکے بھی کارآمد ثابت نہ ہوا۔کیاکابل پر
کنٹرول حاصل کرنے کےلیے کچھ ہونا ضروری تھا؟کیا امریکہ اور اتحادی ممالک نے
بڑے صوبوں اور اضلاع پر طالبان کےکنٹرول کو معمولی سمجھا تھا؟واشنگٹن ہار
چکا اور پینٹاگان اپنے اہداف حاصل کیے بغیر ناکام سرمایہ کار کی طرح شکست
تسلیم کرچکا۔انسانی حقوق کی پاسداری کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک کیا
بتا سکتے ہیں کہ امریکی ائیر فورس کآلیون زیرو نائن طیارہ جو اپنے اہلکاروں
کو لینے کابل آئیرپورٹ پر لینڈ کرگیآور خوف ہراس کا شکا رافغان شہری طیارے
کے پہیوں اور پروں پر بیٹھ کرزندگی داوَ پرلگا بیٹھے اورپرواذآڑان
بھرنےکےکچھ بلندی پر۵ لوگ گرکرہلاک ہوئے۔کیا یہ بےگناہ کا جان کر قتل کے
مترادف نہیں؟کابل ائیرپورٹ پر لوگوں کو منتشر کرنے کےلیے فائرنگ کرنا
اوربےگناہ شہریوں کوقتل کرنا جرم نہیں؟کیا یہ جو ۲۰سال افغانستان میں نام
نہاد امن و استحکام کےلیےتعینات تھے ان کے دل میں افغان شہریوں پڑحم نہیں
آیا؟امریکہ سمیت مغربی ممالک کی ناکامی دنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔امریکی صدر
بائیڈن شکست کوجوبھی نام دیں وہ حقیقت سےفرار حاصل نہیں کرسکتے ۔
افغان طالبان کے مطابق ان حکومت کچھ روز میں تشکیل پا جائے گی۔امریکہ
،اتحادی یا پھر دیگر یورپی ممالک واسطہ بلواسطہ تسلیم کریں گے۔پاکستان کے
علاوہ تمام ممالک کو افغان پناہ گزینوں کےلیےٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔آج
افغانستان کے حالات قدرے مختلف ہیں۔مغربی ممالک کو فراغ دلی کا مظاہرہ کرنا
ہوگا.
|