پڑھائی میں سب سے آگے ۔۔۔شوبز ستارے جو پڑھائی میں بھی بہت ذہین رہے

image
 
پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں۔۔۔ ایسا ہمیشہ سنا ہے لیکن بہت سارے شوبز کے ستارے ایسے ہیں جن کی صلاحیتوں اور ذہانت کو ان کے والدین نے بچپن میں ہی پہچان لیا تھا۔۔۔وہ صرف شوبز کی دنیا کے ہی راجا یا رانی نہیں بلکہ تعلیمی دنیا میں بھی انہوں نے بہت دھوم مچائی۔۔۔
 
شائستہ لودھی
میزبان اور اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے والد کا کہنا ہے کہ شائستہ بہت چھوٹی عمر سے ہی پڑھنے کی بہت شوقین تھی۔۔۔ حالانکہ ان کے تین بڑے بھائی تھے لیکن یہ خود پڑھتی تھیں اور ساری ساری رات پڑھتی تھیں۔۔۔میں اس کی فکر میں جاگتا تھا اور بار بار اسے سونے کی ہدایت دینا لیکن یہ کہتی پاپا بس سو رہی ہوں۔۔۔اور بہت محنت کرتی۔۔۔ اس کی محنت کا نتیجہ یہ تھا کہ یہ ہمیشہ امتیازی نمبروں سے پاس ہوتی اور ڈاکٹر بھی بن گئی۔۔ ابھی تک بچے بڑے ہوگئے ہیں لیکن یہ پڑھائی سے غافل نہیں۔۔۔اور کوئی نا کوئی کورس کرتی رہتی ہے۔۔۔
image
 
عائشہ عمر
اداکارہ عائشہ عمر دکھنے میں تو اچھی ہیں ہی لیکن بچپن سے ہی اسکالر شپس لیتی رہی ہیں۔۔۔بہت چھوٹی عمر میں ہی عائشہ کے والد دنیا سے چلے گئے اور والدہ نے عائشہ کو پڑھانے کی خاطر اسی اسکول کی بس بھی چلائی جہاں عائشہ پڑھتی تھیں۔۔۔اپنی ماں کی اس محنت کو کم عمری سے ہی عائشہ نے اپنے دماغ میں بسایا اور چاہے رات میں میوزک کنسرٹ میں جاتیں لیکن صبح امتحان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیتیں۔۔۔ عائشہ نے اسکالر شپس لے لے کر ماں کے لئے بھی آسانی کی اور خود کو بھی ثابت کیا۔۔۔
image
 
نیلم منیر
اداکارہ نیلم منیر نے زیادہ تعلیم تو نہیں حاصل کی لیکن وہ بچپن سے ہی بہت ذہین تھیں اور چھوٹی سی عمر میں جب پوری پوری رات شوٹ ہوتی تو نیلم کا دھیان ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی ہوتا۔۔۔ ہمیشہ اچھے نمبروں سے امتحان پاس کرتیں اور ان کے ساتھی اداکار اس چھوٹی سی بچی کی محنت اور ذہانت سے متاثر ہی رہتے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: