ہم دونوں کماتے ہیں تو گھر چلتا ہے۔۔۔شوبز ستارے جو مل جل کر گھر کا خرچ چلاتے ہیں

image
 
 یہ سچ ہے کہ میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں ۔۔۔جب یہ ساتھ چلتے ہیں تو گاڑی بھی صحیح چلتی ہے۔۔۔شوبز کی دنیا میں ایسے میاں بیوی ہیں جو مل کر ایک ساتھ چلتے ہیں تو ان کے گھر کی گاڑی بخوبی چل پاتی ہے۔۔۔
 
فریدہ شبیر اور شبیر جان
 شبیر جان کی زندگی میں آنے والی فریدہ شبیر ایک دوسری عورت ضرور ہیں لیکن یہ بھی ایک سچ ہے کہ فریدہ شبیر نے ہر موقع پر اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا۔۔۔ان کی پہلی شادی سے جو اولادیں ہیں وہ بھی فریدہ شبیر کو ماں ہی مانتی ہیں کیونکہ فریدہ شبیر نے ان کے لئے بھی شبیر جان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔۔۔ان کے دو بچے بھی بہترین مہنگے ترین اسکول میں پڑھتے ہیں ا ور یہ سب اخراجات برداشت کرنا شبیر جان کے بس کی بات کی نہیں تھی۔۔۔ان کی بیگم فریدہ نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں گھر کی یہ گاڑی مل جل کر لے کر چلتے ہیں۔۔۔
image
 
سنیتا مارشل اور حسن
سنیا اور حسن کی جوڑی چاند سورج کی جوڑی ہے ۔۔محبت کی اس شادی میں ایک دوسرے کے مذاہب کو بھی قبول کرنا اور ایک دوسرے کے مسائل کو بھی برداشت کرنا تھا۔۔۔ دونوں نے اس قربانی کو مل کر سہا اور ابھی بھی مل جل کر اپنے اخراجات چلاتے ہیں۔۔۔ سنیتا کا کہنا ہے کہ حسن ایک بے انتہا خیال رکھنے والے شوہر ہیں اور میری ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں ۔۔۔لیکن سنیتا بھی کسی مسئلے میں پیچھے نہیں رہتی اور قدم سے قدم ملا کر چلتی ہے۔۔۔
image
 
جویریہ اور سعود
جویریہ اور سعود نے بہت محنت کر کے ایک بہت خوبصورت گھر بنایا، بچوں کو سب سے مہنگے اسکول میں پڑھوایا۔۔۔اور ایک اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔لیکن یہ سب اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔جویریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ڈراموں کے اسکرپٹ بھی بہت بار خود ہی لکھے اور یہ پائی پائی جوڑ کر مل کر ایک گھر بنایا۔۔۔سعود بھی ایونٹس اور پروڈکشن کا کام کرتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: