ان کا ایک ایک ڈریس بھی اتنا مہنگا ہوتا ہے جتنا کسی کی مہینے بھر کی تنخواہ۔۔۔شوبز کے مہنگے کپڑے پہننے والے اداکار

image
 
پہناوا انسان کی شخصیت کا عکس ہوتا ہے۔۔۔لوگ سادہ اور سستے کپڑے بھی پہن لیں تو ان کا انداز انہیں خوبصورت بنا دیتا ہے۔۔۔۔شوبز میں ایسے کئی لوگ ہیں جو بہت مہنگے کپڑے پہنتے ہیں لیکن کبھی کبھی اس مہنگے کپڑے میں بھی ان کی شخصیت کھل کر سامنے نہیں آتی اور کچھ سستے کپڑوں میں بھی الگ ہی نظر آتے ہیں۔۔۔جانتے ہیں شوبز شخصیات کی وارڈروب کے بارے میں۔۔۔
 
ماہرہ خان
یوں تو شوبز میں ہونے کا فائدہ کچھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہر ڈیزائنر اپنی کلیکشن دینے کو بے قرار نظر آتا ہے۔۔۔ لیکن ماہرہ خان ان ناموں میں سے ہیں جن کے پاس اپنی کلیکشن بھی بہت خوب ہے اور وہ دنیا بھر سے بہت قیمتی لباس اپنی وارڈروب میں لا کر ضرور رکھتی ہیں اور انہیں پہنتی بھی ہیں۔۔۔ ماہرہ کی کلیکشن سادہ اور انتہائی خوبصورت ہے۔۔۔ ان کا ایک برانڈڈ ڈریس بھی لاکھوں میں ہے اور ان کی شخصیت ہی بتا دیتی ہے ان کے پہناوے کا راز
image
 
فہد مصطفیٰ
 فہد مصطفیٰ یوں تو اچھے جوتوں کے اور گھڑیوں کے بہت شوقین ہیں لیکن ان کے پاس کپڑوں کا بھی بہت مہنگا اور خاص کلیکشن ہے۔۔۔ وہ خود بتاتے ہیں کہ ایک دور وہ تھا جب وہ مانگ کے ساتھی فنکاروں سے کپڑے لیتے تھے شوٹ کے لئے اور آج ان کا ایک ڈریس ہی اتنا قیمتی ہے کہ اس میں لوگوں کا مہینہ گزر جائے آرام سے۔۔۔شوبز کی ڈیمانڈ بھی ہے اور کچھ ان کے شوق بھی۔۔۔
image
 
فواد خان
 فواد خان نے خود کو بین الاقوامی سطح پر منوایا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔۔۔ ان کی وارڈروب میں شامل کپڑے زیادہ تر اچھی شرٹس یا پگر اچھے کوٹ ہیں۔۔۔ ان کے کپڑے لاکھوں کی مالیت کے ہیں اور بہترین برانڈز کے ہیں۔۔۔
image
 
شاہدہ منی
گلوکارہ شاہدہ منی کی وارڈ روب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں مہنگی ترین ساڑھیاں اور سینڈلز ہیں جن کی مالیت لاکھوں اور کروڑوں میں ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: