پیار اپنی جگہ لیکن میں شوہر کی خدمت نہیں کروں گی۔۔۔میاں کی خدمت سے صاف انکار کرتی اداکارائیں

image
 
شادی ایک باہمی تعلق ہے جس میں میاں اور بیوی دونوں کو ہی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے۔۔۔ ایک دوسرے کی تکلیف، خوشی اور زندگی کا حصہ بننا پڑتا ہے۔۔۔لیکن عورت مارچ کے بعد بہت ساری خواتین نے اس بات کو بہت بڑا مسئلہ بنا لیا ہے کہ ہم اپنے شوہر کے کام نہیں کریں گی۔۔۔شوہر اپنی کسی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گا لیکن ہم بھی کچھ نہیں کریں گی۔۔۔ شوبز میں تو ایسے کئی نام ہیں جو اس پالیسی پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔
 
نادیہ حسین
ماڈل، اداکارہ نادیہ حسین کو تو لوگ ہر میدان میں باکمال پاتے ہیں۔،۔ وہ بہترین بیوٹیشن ہیں، ماڈل ہیں، اداکارہ ہیں ، ماں ہیں۔۔۔لیکن جب ان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں تو نادیہ نے فورا کہا کہ کیوں کروں گی میں ان کے کام۔۔۔ یہ کوئی بچہ ہے جسے سنبھالوں۔۔۔وہ خود اپنے کام کرسکتا ہے۔۔۔ اس وقت نادیہ کے شوہر بھی وہیں موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے اس بات پر۔۔۔نادیہ حسین کا ماننا ہے کہ جب عورت گھر اور نوکری سنبھال سکتی ہے تو مرد بھی کر سکتا ہے اس لئے میں میاں کی خدمت نہیں کروں گی
image
 
عفت عمر
عفت عمر اپنے ڈیجیٹل شو میں بھی جب کسی مہمان کو بلاتی ہیں تو لازمی عورت مارچ کے حوالے سے سوال ضرور کرتی ہیں۔۔۔عفت عورت مارچ کی ایک بہت بڑی نمائندہ ہیں لیکن وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ جس کا بھی انٹرویو کریں وہ ان کے ساتھ ہاں میں ہاں ملائے۔۔۔ ایمان علی نے تو صاف کہہ دیا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس میں کوئی برائی نہیں اگر کھانا گرم کردے گی عورت، یا روٹی پکا دے گی۔۔۔ مرد کی قربانیوں کو بھی سوچا کریں۔۔۔عفت عمر نے تو یہ عہد کیا ہے کہ پیار اپنی جگہ لیکن میاں کی خدمت نہیں کریں گی-
image
 
عائشہ عمر
ماڈل، اداکارہ عائشہ عمر کو بھی حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو شادی ہی اسی مقصد سے کرتے ہیں کہ گھر میں کوئی کام کرنے والا نہیں۔۔۔ ان کے نزدیک عورت اور مرد دونوں ہی برابری سے خواب دیکھتے ہیں تو پھر ایک پر پابندیاں کیوں۔۔۔عائشہ عمر کا تو کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کریں یا ان کے لئے کھانے گرم کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: