ذوالفقار علی بخاری کی آپ بیتی پر تبصرہ۔۔۔

ادب اطفال لکھاری ذوالفقار علی بخاری کی آپ بیتی پر عارف مجید عارف کا تبصرہ جو کہ ماہ نامہ انوکھی کہانیاں کے اگست ٢٠٢١ کے شمارے میں شائع سرگزشت پر ہے۔

تحریر : عارف مجید عارف
مطالعہ میری زندگی ہے۔میں ہر موضوع پر لکھی گئی تحریر پڑھتا ہوں مگر معاشرتی کہانیاں،طنز و مزاح،سفرنامے اور آپ بیتیوں کو اولیت دیتا ہوں۔ماہنامہ انوکھی کہانیاں ہر ماہ ہی کسی اہل قلم کے سفر زندگی کی داستان شائع کرتا ہے۔ماہ اگست میں ہمارے بہت اچھے ساتھی اور ہمدرد عزیزم ذوالفقار علی بخاری جوکہ بہت عمدہ کہانیاں اور کالم لکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں کی داستان حیات شامل اشاعت ہے۔ان کی اس آپ بیتی پر خاصے اچھے تبصرے بھی کیے گئے خصوصا" ہماری چھوٹی بہنوں فاکہہ قمر اور حنا راحت نے بہت عمدہ اور لاجواب تبصرہ لکھے ہیں۔

میں بھی کچھ ٹوٹا پھوٹا لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں مگر تبصرہ نگاری آج تک نہ ہو سکی ہے۔اس لیے تبصرے کے نام پر کچھ خیالات نذر قرطاس کیے دیتا ہوں۔
عموما" سرگزشت الف سے یے یعنی اوائل عمر سے تاحال لکھی جاتی ہے مگر زلفی کی کہانی کچھ مختلف ہے بلکہ میرے خیال میں تو سرگزشت نہیں ان کی مختلف یاد داشتوں کا مجموعہ ہے۔ہاں اگر وہ مفصل لکھیں تو پھر میں اسے آپ بیتی کے زمرے میں سمجھوں گا۔زلفی نے کمال شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت لوگوں پر بہت ہلکا ہاتھ رکھتے ہوئے ان کا ذکر کیا ہے ورنہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ۔انہیں تو قلم سے میدان جنگ کا نقشہ کھینچ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے بیک وقت مختلف محاذوں پر جنگ لڑی مگر حق حاصل کرنے لیے منفی حربے استعمال نہیں کیے۔ایسے با اصول اور خاندانی حریف کسی کسی کو ہی نصیب ہوتے ہیں۔

اپنی جدوجہد حیات کو مختصر طور پر بیان کیا گیا ہے اور جہاں تک میں نے اندازہ لگایا ہے، بہت سارے اپنوں کی بے اعتنائی کاذکر بھی بہت سلیقے اور بردباری سے کام لیتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کچھ ایسے لوگوں کا بھی ذکر کیا جو ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں آج کچھ لکھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔اس بات کا تو مجھ سمیت متعدد ساتھی مجسم ثبوت ہیں کہ وہ دوسرے کے لیے کس حد تک تعاون اور بھلائی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہاں میں صرف اپنی بات کروں گا کہ میری مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کاوشوں کو مختلف ویب سائٹ پر پیش کرنا ان کے اعلی ضرف کی مثال ہے ورنہ ہم جس معاشرے میں سانس لے رہے ہیں وہاں دوسروں کی خصوصا" اپنے ہم عصروں کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں لیکن یہ زلفی کا بڑا پن ہے کہ مجھ سمیت اپنے تمام لکھنے والے دوستوں کے لیے ہمیشہ ان کے دل میں بہت جگہ رہی ہے۔
زلفی نے اپنی کہانی میں مجھ سمیت خاصے دوستوں کا ذکر بہت محبت بھرے انداز میں کیا ہے جس کے لیے ہم سب ہی ان کے ممنون ہیں۔

گوکہ زلفی نے اپنی کہانی کچھ مختصر اور کچھ گوشے مکمل بیان نہیں کیے ہیں مگر ان جدوجہد اور ان کی شخصیت مکمل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ زلفی اپنی اس آپ بیتی کو مفصل لکھیں اور کچھ لوگوں کے خیال کو ایک طرف رکھتے ہوئے لکھیں تو اور بھی لطف آجائے گا۔
میری دعا ہے کہ زلفی یونہی سدا شاد و آباد رہیں اور ان کی فیض رسانی کے سلسلے جاری رہیں۔آمین۔
========================================
اگر آپ بھی ذوالفقار علی بخاری کی دل چسپ آپ بیتی کو پڑھنے کے خواہاں ہیں
تو آج ہی ماہ نامہ انوکھی کہانیاں کا اگست کا شمارہ
عام ڈاک سے منگوانے کے لئے 85روپے اوررجسٹرڈ ڈاک کے لئے 100روپے جاز کیش نمبر پر ارسال کیجئے۔
(محبوب الٰہی)
 

Arif Majeed Arif
About the Author: Arif Majeed Arif Read More Articles by Arif Majeed Arif: 8 Articles with 5818 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.