ہمارے ملک میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں سیب کا ذائقہ بھی نہیں پتہ۔۔۔شوبز ستاروں کی ایک دوسرے پر تنقید

image
 
 انسان کہیں نا کہیں یہ موقع دے ہی دیتا ہے جب اس پر تنقید کی جا سکے۔۔۔پھر جب بات ہو شوبز ستاروں کی تو وہ تو یہ موقع کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔۔۔حال ہی میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر شوبز کے کچھ ناموں نے ایک دوسرے کو چھوڑا نہیں بلکہ سوشل میڈیٰا کے سہارے آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔
 
فیضان شیخ کا جواب آمنہ الیاس کے نام
اداکارہ پروین اکبر کے بیٹے فیضان شیخ نے بہت کم عرصے میں بہترین کام کرکے اپنا نام بنایا اور اب اداکاری کے ساتھ ساتھ شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔۔۔ انہوں نے آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس میں آمنہ نے کسی کے سر پر سیب رکھ کر اس کا اپنے جوتے سے نشانہ لیا اور سیب کی جگہ سر پر ہی لات مار دی۔۔۔ فیضان شیخ نے انہیں احساس دلایا کہ کھانے کی چیز کو جوتے سے مارنا سمجھ نہیں آیا۔۔۔کیونکہ یہ سیب جسے آپ نے جوتا مارنے کی کوشش کی اس کا ذائقہ اس ملک میں بہت سارے لوگوں کو پتہ بھی نہیں کیونکہ وہ یہ کھانے کی طاقت اور حیثیت نہیں رکھتے۔۔۔ ان کے اس پوسٹ پر متیرا نے بھی لکھا کہ یہ حرکت میری بھی سمجھ سے باہر ہے اور اس طرح کی ویڈیو بہت ڈسٹربنگ تھی ۔۔۔
image
 
نادیہ حسین کا جواب ابرار الحق کے نام
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین آج کل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ابرار الحق کے ایک مذاق پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔ اس ویڈیو میں ابرار الحق نے پرانی ماؤں کا مقابلہ آج کی ماؤں سے کیا جہاں ان کا ماننا تھا کہ پہلے کی مائیں بچے کو سلانے کے لئے کلمے سناتی تھیں اور آج کی مائیں نظمیں۔۔۔نادیہ حسین نے انہیں جواب دیاکہ اگر آپ کی والدہ نے یہ سب سنایا تھا تو پھر ماں کی گود سے نچ پنجابن اور بلو کے گھر کا سفر کیسے رہا۔۔۔ انہیں ابرار الحق کے فینز نے کہا کہ وہ نعتیں بھی پڑھتے ہیں جس کا جواب نادیہ نے دیا کہ وہ آج کل کی ماؤں پر کیوں تنقید کر رہے ہیں جبکہ نعتوں کے علاوہ انہوں نے گانے بھی گائے ہیں۔۔۔
image
 
زرنش کا نادیہ حسین کو جواب
اداکارہ زرنش یوں تو کم ہی بولتی ہیں لیکن انہوں نے نادیہ حسین کی تنقید پر کہا کہ ہر بات پر تنقید ضروری نہیں۔۔۔اور اگر کوئی اچھی بات بتا رہا ہے تو اسے سن لیں بجائے اس پر آگے سے تنقید ہی شروع کردیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: