یہ مار کسی اور کے نہیں بلکہ ان کے ہاتھ کی ہے۔۔۔شوبز کے کچھ ستارے جن پر مطلبی ہونے کا الزام ہے

image
 
کچھ لوگوں کو دنیا کے سامنے خود کو منوانے کا، اپنی قابلیت، محبت اور احساس دکھانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن در حقیقت وہ کافی سخت دل ہوتے ہیں۔۔۔ اکثر شوبز ستارے بھی ہمیں لوگوں میں درد بانٹتے نظر آتے ہیں لیکن ان کا اصلی چہرہ کافی الگ ہوتا ہے۔۔۔
 
 حرا مانی
 حرا مانی نے کرونا کے دنوں میں لوگوں کو مختلف کمپنی سے حاصل شدہ راشن بانٹا تھا اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔۔۔وہ ہر انٹرویو میں یہ بتاتی ہیں کہ ان کا دل بہت زیادہ نرم ہے لیکن سچ کچھ اور ہے۔۔۔ حال ہی میں ان کے ساتھ مستقل رہنے والی مینیجر نے انہیں چھوڑ دیا اور کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپنی اسٹوری پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ مار کے نشانات ہیں۔۔۔ اور یہ مار کسی اور نے نہیں بلکہ حرا کے ہاتھ کی ہے۔۔۔ساتھ ہی حرا کے انتہائی غیر اخلاقی زبان میں موجود ٹیکسٹ میسجز نے ظاہر کیا کہ حرا اپنے سامنے کسی کو کچھ نہیں سمجھتیں۔۔۔ وہ ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہی تھیں کہ آج کل ان کے پاس پیسے بھی نہیں اور کام بھی نہیں۔۔۔ ان کی مینیجر نے بتایا کہ اب وہ ان کے ساتھ منسلک نہیں ۔۔۔
image
 
ساحر لودھی
ساحر لودھی دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ بہت اچھے اور معصوم نظر آتے ہیں لیکن در حقیقت ان کے بارے میں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ساحر لودھی نے اکثر شو میں انہیں بلایا اور شو کے بعد پوچھا تک نہیں۔۔۔ جبکہ شو میں بلانے کا طریقہ کار یہی تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔ساحر لودھی کو کئی بار شوز کے دوران لوگوں کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا۔۔۔اب یہ ان کا انداز ہے یا ان کا اصل چہرہ یہ تو لوگ سمجھ نہیں پائے ۔۔۔لیکن ان کی محبت کا اصل رخ اپنا امیج بنانا ہے یہ سب کو اندازہ ہو چکا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: