ویکسین تو لگوا لی لیکن کرونا سے ابھی بھی لڑ رہے ہیں۔۔۔شوبز کے ستارے جو آج کل کرونا سے جنگ لڑ رہے ہیں

image
 
ویکسین ایک ایسی سپورٹ ہے جو کرونا سے جنگ لڑنے میں بہت کام آتی ہے۔۔۔ اس لئے یہ کہنا کہ اب ویکسین لگوالی ، اب کیوں ہوگیا کرونا ایک بالکل غلط سوچ ہے۔۔۔شوبز کے کچھ ستارے آج کل ویکسین لگوانے کے باوجود کرونا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔
 
 ہمایوں سعید
آج کل ہمایوں سعید اسکرین سے غائب ضرور ہیں لیکن ان کی پروڈکشن کے کام تو جاری ہیں۔۔۔ہمایوں کے قریبی ساتھی اس بات سے واقف ہیں کہ وہ آج کل کرونا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔انہوں نے اس خبر کا سوشل میڈیا پر اعلان تو نہیں کیا لیکن اپنے گھر میں ہی وہ آئسولیشن کا شکار ہیں اور قریبی دوستوں سے رابطے میں ہیں۔۔۔
image
 
سعد قریشی
 اداکار سعد قریشی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ باوجود ویکسین لگوانے کے وہ کرونا سے جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔ایک ایسی جنگ جس میں انہیں دعاؤں کی شدید ضرورت ہے۔۔۔ سعد نے ان تمام لوگوں سے کہا ہے کہ خود کو دیکھنے کا جو ان سے کچھ دنوں میں ملے۔۔۔ ڈرامہ سے تو کچھ دن کا آرام کیا ہے لیکن کرونا سے جنگ اتنی آسان بھی نہیں
image
 
فیضان شیخ اور ماہم عامر
قریب ایک ہفتہ پہلے ہی ماہم عامر اور فیضان شیخ کرونا سے جنگ لڑنے میں کامیاب ہوئے۔۔۔ماہم نے بہت خوبصورت انداز میں اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے تیز بخار ہوا اور شدید درد۔۔۔فیضان بالکل صحیح تھے لیکن میری خاطر انہوں نے یہ کرونا کا مشکل وقت ساتھ ہی گزارا۔۔۔سب نے کہا فیضان سے کہ وہ کچھ وقت الگ رہیں لیکن انہوں نے اس مشکل وقت میں میرے ساتھ ہی لڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ میں واقعی یہ سب اکیلے نہیں کر پاتی۔۔۔فیصان میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہیں ﷲ کی طرف سے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: