ماں کی کمی بھلا کیسے پوری ہو سکتی ہے۔۔۔شوبز کی بیٹیاں جنہیں ہر خوشی غم پر ماں کے جانے کا احساس ہوتا ہے

image
 
ماں ایک ایسی ہستی ہے جس میں پوری کائنات بستی ہے ۔۔۔اولاد کے لئے تو ہر قدم پر ماں کا ہونا ایک سہارے کی مانند ہے۔۔۔ شوبز میں کام کرنے والی ایسی کچھ بیٹیاں ہیں جنہوں نے بہت جلدی اپنی ماں کو کھو دیا اور اب جب بھی کوئی خوشی یا غم ان کی زندگی میں آتا ہے تو ماں کے نا ہونے کا احساس پہلے سے زیادہ بڑھ جاتا ہے
 
سارہ خان
یوں تو سارہ خان دکھاتی نہیں لیکن جیسے جیسے ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی نزدیک آرہی ہے ،ماں کے نا ہونے کا احساس ان کو تڑپا رہا ہے۔۔۔ ان کے شوہر اور بہنیں ان کے لئے ایک ڈھال کی مانند ہیں۔۔۔ محبت کی بارشیں ان پر ہر وقت برس رہی ہیں لیکن وہ چاہے شاپنگ کریں یا اپنے اندر موجود تبدیلی کو محسوس کریں۔۔۔انہیں یہ احساس تکلیف دیتا ہے کہ وہ جس درجے پر پہنچنے جا رہی ہیں، اصل میں وہ اپنی زندگی کی اس اصل نعمت سے محروم ہو چکی ہیں
image
 
صبور
صبور نے بہت وقت ماں کے ساتھ گزارا اور جب وہ بیمار ہوئیں تو اس وقت بھی ان کے نزدیک صبور ہی تھی۔۔۔ ایک عرصہ تک بھائی کے لئے بھی اکیلے ہی حاضر رہی صبور کیونکہ سجل کی شادی کے بعد یہ ذمہ داری بھی اکیلے ہی اٹھائی۔۔۔اب جبکہ صبور کی زندگی میں ایک محبت سے بھری خوشی آئی تو وہ ماں نہیں تھی جس سے ہر دکھ سکھ کہہ کر دل کا بوجھ ہلکا کر لیتی تھیں۔۔۔ یوں تو ان کے پاس دوستوں ، بہن، بھائی اور اپنوں کا خزانہ ہے لیکن ماں کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا
image
 
تحریم زبیری
 تحریم کی والدہ کو دنیا سے گئے کافی سال ہوچکے ہیں لیکن وہ آج تک اس ایک لمحہ میں قید ہیں جب ان کی ماں انہیں چھوڑ کر جا رہی تھیں۔۔۔ تحریم کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سارے ایسے لمحے ہوتے ہیں جب وہ سوچتی ہیں کہ کاش امی ہوتیں۔۔۔ ان کی والدہ اور ان کے درمیان ایک ایسا رشتہ تھا جو جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہوپایا۔۔ اپنے بچوں کی کامیابی سے لے کر اپنی زندگی میں ہونے والی خوشی یا تکلیف تحریم کو بار بار ماں کے نا ہونے کا احساس دلاتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: