وطن کے محافظ

کسی ملک کی سرحدوں کی حفاظت اس کی فوج کرتی ہے۔ اسی طرح ہمارے ملک کی حفاظت بھی ہماری پاک فوج کی ذمہ داری ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم رات کو سکون سے کیوں سوتے ہیں اسی لئے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری حفاظت کے لیے سرحد پر ہمارے بہادر فوجی پہرہ دے رہے ہیں ہمارے ملک کی طرف جو بھی بری نظر سے دیکھتا ہے ہماری فوج اس کا بہت برا انجام کرتی ہے کہ وہ دوبارہ اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے بھی سوچتا ہے

پاکستانی فوج بہت بہادر اور نڈر ہیں اس لئے پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ہمارے فوجی جس میدان میں بھی قدم رکھتے ہیں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اللہ کی مدد سے فتح کے جھنڈے لہراتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں

پاکستانی فوج کی بہادری کی ایک مثال انیس سو پینسٹھ کی جنگ ہے جب 6ستمبر کی صبح ہمسایہ ملک بھارت کی فوج نے ہماری پاک سرزمین پر بری نیت سے قدم رکھا da2 اس وقت ہماری فوج کے ایک ایک جوان نے بہادری اور دلیری سے دشمن کو شکست دی اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے ہمارے دشمن نے نہتے دیہاتیوں پر ٹینکوں اور توپوں کے گولے برسانے شروع کر دیے دشمن کی اس بزدلانہ چال کے جواب میں ہماری بہادر فوج میدان جنگ میں پہنچ گئی اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کہتے ہوئے دشمن پر ٹوٹ پڑی اور اس بہادری سے مقابلہ کیا کہ دشمن اپنا ساز و سامان بھی میدان میں چھوڑ کر بھاگ گئے سترہ دن تو ہندو ستانی فوج نے اپنی ایک ایک جنگی چال آزمائی لیکن پاک فوج نے ان کو ہر میدان میں شکست دی اس جنگ میں ہماری فوج نے بہادری کے وہ جوہر دکھائے کہ انسان حیرت میں پڑ گئے اور وطن کا بچہ بچہ فوج کی بہادری پر فخر کرنے لگا اور اس کی بہادری کے گن گانے لگا جنگ ہی نہیں بلکہ ملک میں پڑے تو ہماری فوج کو پہنچتی ہے

اسی طرح جب آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو پاکستان کے بعض علاقوں میں شدید زلزلہ آیا تو پاک فوج کے یہی تھے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ہزاروں زندگیوں کو بچانے کی ذمہ داری اٹھائی اور اسے احسن طریقے سے پورا کیا اور پورے پاکستان کی دعائیں حاصل کی
 

Zain Ishtiaq
About the Author: Zain Ishtiaq Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.