ماں کے زیورات کی چوری، کورٹ میرج کی تیاری ڈرامہ لاپتہ میں ایسے واقعات سے لڑکیوں کو کیا سبق دیا جا رہا ہے

image
 
ٹک ٹاک ویڈیوز نے جس طرح سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس کا اثر ہمارے ڈراموں پر بھی پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے ایسے ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکیوں کی کہانی کو بیان کیا جاتا ہے اور اسکے مختلف پہلو اجاگر کروائے جاتے ہیں-
 
مگر ناظرین کی توجہ ڈرامے میں مبذول کروانے کے لیے ڈرامے میں ایسی چیزیں شامل کی جارہی ہیں جو کہ حقیقت سے بہت دور ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ حالیہ دنوں میں آن ائير جارہا ہے ڈرامہ لاپتہ جس کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان، سارہ خان، علی رحمان اور گوہر رشید نظر آرہے ہیں۔
 
ڈرامے میں عائزہ خان نے بطور ٹک ٹاکر گیتی کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈرامے کے اندر گیتی کے کردار میں انہوں نے مختلف گیٹ اپ بھی اختیار کیے جس کی وجہ سے اس ڈرامے کا انتظار ناظرین کو اس کے آن ائیر ہونے سے پہلے ہی شروع ہو گیا تھا- مگر اب ڈرامے کی کہانی جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے اس میں ہونے والے واقعات نے بہت سارے سوال اٹھا دیئے ہیں-
 
image
 
گیتی کا لڑکے کو بھاگ کر شادی کرنے کا مشورہ
اس ڈرامے میں گیتی کے کردار کو دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ مصنف کے نزدیک ٹک ٹاک بنانے والی لڑکیوں کے لیے سب کچھ جائز ہوتا ہے- ایسا ہی کچھ گیتی کا کردار دکھایا گیا ہے جو کہ ٹک ٹاک بناتے بناتے بناتے شادی کے لیے اتنی بے صبری ہو گئی کہ محلے کے ایک گھر میں جا کر لڑکے کو بھاگ کر شادی کرنے کےلیے اکساتی نظر آئیں۔
 
بات یہاں تک ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ سوٹ کیس لے کر اسٹیشن بھی جا پہنچیں تاکہ نئے شہر جا کر ازدواجی زندگی شروع کی جا سکے مگر دوسری طرف لڑکے کی بہن بھی گھر سے بھاگ جاتی ہے اس وجہ سے وہ گیتی کو اسٹیشن پر تنہا چھوڑ کر واپس اپنے گھر چلا جاتا ہے-
 
کیا یہ سب کچھ ہمارے معاشرے کی عکاسی ہے ؟ جہاں لڑکیاں اس طرح گھر سے بھاگ کر شادی کر رہی ہیں
 
ماں کے زيورات چوری کر کے بیچ دینا
اس کے بعد گیتی سامان سمیت واپس گھر آجاتی ہیں اور اپنی ماں کو بے وقوف بنا دیتی ہیں کہ یہ سامان دوست کو دکھانے لے کر گئی تھی اور ماں اس پر یقین کر لیتی ہے کیا جوان بیٹیوں کی مائيں ایسی بھی ہوتی ہیں؟
 
شادی کا شوق گیتی کو اس حد تک مجبور کر دیتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے منگیتر کو بھی اس بات پر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنی منگیتر کو چھوڑ کر اس سے شادی کر لے اور اس کے لیے وہ اس کے ساتھ سارا دن گھومتی پھرتی ہے۔ شادی کے کارڈ پسند کرتی ہے یہاں تک کہ اپنی ماں کا سارا زیور بیچ کر پیسے بھی اس لڑکے کو تھما دیتی ہے-
 
image
 
کورٹ میرج کے لیے تیاری کرنا
فرحان نامی لڑکے کو سارے پیسے اور زيورات دینے کے بعد گیتی اس بات کی تیاری کر رہی ہوتی ہے کہ اس لڑکے کے ساتھ کورٹ میرج کر لے گی اس کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی اسی ڈرامے کے حوالے سے دیا جا رہا ہے کہ ماں باپ کورٹ میرج کے بعد خود ہی راضی ہو جاتے ہیں- اس وجہ سے لڑکیوں کو کورٹ میرج کر لینی چاہیے-
 
لڑکے کو رشتہ بھیجنے پر اکسانا
حالیہ قسم میں عائزہ خان کا ایک لڑکے کو اس طرح کہنا کہ شادی کے لیے تیار ہو جاؤ یا پھر میں تم کو بھگا کر لے جاؤں- جس پر اس لڑکے کا مجبوراً اس کے لیے رشتہ بھیجنا یہ سب ایسے واقعات ہیں جو اس ڈرامے میں گیتی کے کردار میں عائزہ خان اپنی اوورایکٹنگ کرتے ہوئے نبھا رہی ہیں-
 
عام طور پر ڈرامے معاشرے کی ذہن سازی کا ایک اہم ذریعہ ہوتے ہیں اس کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو جو پیغام دیا جا رہا ہے اس نے پیمرا کے کردار پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ اس قسم کی کہانیاں معاشرے میں مزید بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا اس حوالے سے اس قسم کے ڈراموں پر پابندی لگانا ضروری ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: