|
|
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔۔۔کچھ لوگ اپنے شوق
کی خاطر ہر طرح کے بڑے سے بڑے فیصلے کر جاتے ہیں۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا گوہر
ممتاز کی زندگی میں جب ان کی طالبعلمی کے دور میں محض سولہ سال کی عمر میں
انہوں نے گٹار خریدنے کی خاطر اپنی بائیک ہی بیچ دی۔۔۔ کیونکہ والدین کا
خوف تھا اس لئے گٹار کو بستر کے نیچے چھپا دیا کرتے تھے۔۔۔ |
|
ہائی اسکول کے امتحانات دینے کے فوراً بعد ہی گوہر
کے ساتھ ایک خطرناک حادثہ ہوگیا۔۔۔یہ حادثہ انہیں چھے ماہ کے لئے دنیا کی
ہر ایکٹیویٹی سے دور بستر کی حد تک پہنچا گیا۔۔۔ گوہر کی زندگی میں گٹار
اور میوزک کے سوا کوئی دوست نہیں تھا اور یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے میوزک
کو صحیح سے سیکھا اور سمجھا۔۔۔ |
|
پھر اس کے بعد جب بھی کسی مقابلے میں حصہ لیا تو
ہمیشہ جیتا ہی۔۔۔ تعلیمی سلسلہ آگے بڑھا تو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر
سائنس میں داخلہ لیا۔۔۔اور وہیں ان کی ملاقات ہوئی عاطف اسلم سے۔۔۔دونوں
بہترین دوست بن گئے۔۔۔ |
|
|
|
دونوں کو ہی میوزک سے لگاؤ تھا تو انہوں نے مل کر بینڈ
بنایا جس کا نام رکھا ’’جل‘‘۔۔۔اپنا پہلا گانا بنایا ’’عادت‘‘ اور اسے
انٹرنیٹ پر لانچ کردیا۔۔۔ اس گانے کو لکھا گوہر نے تھا اور عاطف کی آواز نے
اس میں رنگ بھرے تھے۔۔۔ انٹرنیٹ پر اس گانے نے طوفان مچا دیا۔۔۔دونوں نے
کئی کنسرٹس ساتھ کئے اور بہت نام کمایا۔۔۔لیکن پھر دونوں کا آپس میں اختلاف
ہوگیا اور اس بینڈ سے عاطف نے خود کو الگ کرلیا۔۔۔ |
|
پھر جل بینڈ کو لے کر گوہر نے یہ سفر فرحان سعید کے ساتھ
مل کر آگے بڑھایا۔۔۔کوئی تیس کے قریب گانے بنائے ۔۔۔اور پھر ہوا یوں کہ
فرحان سعید نے بھی اس بینڈ کو چھوڑ دیا۔۔۔ گوہر نے خود بھی اپنی آواز میں
کئی گانے گائے اور پھر اداکاری کی دنیا میں اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے قدم
رکھ دیا۔۔۔ |
|
|
|
ان کا پہلا پراجیکٹ کنٹری لو جس میں ان کے ساتھ عروہ اور ماورہ بھی شامل
تھیں۔۔۔ایک کامیاب ترین آغاز ثابت ہوا۔۔۔اور گوہر ممتاز نے خود کو بہترین
اداکار بھی ثابت کیا۔۔۔گوہر نے خود سے عمر میں چھوٹی لڑکی انعم سے شادی کی
جو خود بھی ایک اداکارہ بنیں۔۔۔ان کی شادی کو سات سال ہو چکے ہیں اور دونوں
کی محبت مثالی ہے۔۔۔ |