|
|
شوبز کی دنیا میں بہت سوچ سمجھ کر چلنا پڑتا ہے۔۔۔ ذرا
کوئی بات کسی کے لئے کردی تو ہواؤں میں اچھلتی ہے اور تعلقات خراب ہوجاتے
ہیں۔۔۔ اعجاز اسلم گزشتہ کافی عرصہ سے اسکرین پر نا صرف اداکاری بلکہ
پروڈکشن سے بھی اپنا نام بنا رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شہرت میں
اضافہ ہی ہورہا ہے۔۔۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کھل کر انہوں نے
گلوکار تحسین جاوید کے تلخ حقائق دنیا کے سامنے پیش کئے۔۔۔ |
|
اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز کی ایک کرکٹ ٹیم
ہے جسے ہم لوگ اپنے شوق اور اپنی دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے ساتھ رکھتے
ہیں۔۔۔لیکن تحسین جاوید جو ایک لیجینڈری گلوکار ہیں پچھلے سال سے اس میں
سیاست لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ |
|
انہوں نے میرے ساتھ ایک گھٹیا حرکت کرنے کی کوشش
کی جس کی وجہ سے میں میچ چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔ میں نے سوچا جب میرے ساتھ یہ
رویہ ہے تو پھر ٹیم کے جونئیر اداکاروں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے۔۔۔ |
|
|
|
میں انہیں کھل کر کہتا ہوں کہ تحسین جاوید صاحب اگر یہی
سب کرنا ہے تو واپس امریکہ چلے جائیں۔۔۔ کیونکہ ٹیم پلئیرز سے ہوتی ہے آپ
سے نہیں۔۔۔یاد رکھئے گا میری یہ بات، آپ کی سیاست یہاں نہیں چلے گی۔۔۔ |
|
|
|
اعجاز اسلم کی اس ویڈیو کے بعد نعمان حبیب، سعود قاسمی، فہیم ، اور دیگر
اداکاروں نے بھی اس کی حمایت کردی اور کہا کہ ہم بھی تحسین جاوید کی سیاست
کو کافی وقت سے جھیل رہے ہیں- |