مجھے بھی یہ کرنا سکھا دیں، جیلسی کے ساتھ تعریف کرنا مشکل کام ہے مگر کچھ اداکاروں نے یہ کام کس طرح کیا جانیں

image
 
عام طور پر شوبز کی زندگی کو ایک مصنوعی زندگی قرار دیا جاتا ہے اس زندگی کو گزارنے والے شوبز سے وابستہ لوگ ایک جانب تو ایک دوسرے سے بہت ہی پیار محبت سے مل رہے ہوتے ہیں مگر اندر ہی اندر پیشہ وارانہ مقابلے سے سبب ایک دوسرے کی کاٹ بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ حسد کے ساتھ کسی دوسرے کی تعریف کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے یہ بات شوبز سے جڑے لوگوں سے زيادہ کون جانتا ہے-
 
حرا مانی کو بھی ویڈیو ایڈٹ کرنی آگئی ہے
حرا مانی کے حوالے سے اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ وہ دوسری اداکاراؤں سے کافی مختلف ہیں اور اتنی شہرت اور کامیابی کے باوجود اپنی ذات میں مگن رہتی ہیں اور اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہیں- جیسا کہ آج کل ہم سب جانتے ہیں کہ برسات کا موسم ہے اور عام لوگوں کی طرح شوبز سے جڑے لوگوں نے بھی اس موسم کو نہ صرف انجوائے کیا بلکہ اس سے جڑی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈيا سے شئير کیں- ادکارہ حرا مانی نے بھی بارش کی ایک ویڈيو اپنے انسٹا اکاونٹ سے شئير کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ چھڑا کر بارش میں نہانے جا رہی ہیں سلو مو موڈ میں بنی اس ویڈیو کے پیچھے ایک انگلش گانا بجتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے- حرا مانی نے اس ویڈيو کے کیپشن میں یہ لکھا کہ بلاآخر ان کو بھی نہ صرف ویڈيو ایڈٹ کرنا آگئی بلکہ اس کے پیچھے گانا لگانا بھی آگیا- جس پر ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ بٹ نے نہ صرف حرا مانی کی ویڈيو کی تعریف کی بلکہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مجھے بھی ایسی ویڈیو بنانا سکھائيں نا حرا جی- جب کہ ایک اور اداکارہ عروسہ نے بھی حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ارے واہ انہیں حرا مانی پر بہت فخر ہے- اب یہ تعریف انہوں نے دل سے کی یا نمبر بڑھانے کے لیے کی یہ تو اللہ ہی جانتا ہے-
image
 
تم دونوں بہت خوبصورت ہو
پاکستانی اداکار جتنی بھی ترقی کر جائیں مگر بالی وڈ کے حوالے سے جو ان کے اندر احساس کمتری موجود ہوتا ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اگر وہ کبھی اتفاق سے بھی بالی وڈ سے جڑی کسی ہستی سے مل لیتے ہیں تو نہ صرف اس کا اعلان بڑے فخر سے کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ لی ہوئی تصویر یا سیلفی بہت اہتمام کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئير کرتے ہیں-ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں عائزہ خان اور دانش تیمور کے ساتھ ان کی چھٹیوں کے تعطیلات کے دوران ہوا جب ان کی ملاقات معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور انکے شوہر کے ساتھ ہوئی اس ملاقات کی سیلفی بطور ثبوت دانش تیمور نے نہ صرف لی بلکہ عائزہ خان نے اس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شئير کیا- سوشل میڈيا صارفین نے ان کی اس تصویر کو بہت سراہا اس موقع پر نیہا کاکڑ بھی یہ کہۓ بنا نہ رہ سکیں کہ اللہ تم دونوں کو اپنی امان میں رکھے تم دونوں بہت خوبصورت ہو مگر یاد رہے نیہا کاکڑ نے اپنے اکاونٹ سے ان دونوں اداکاروں سے ملاقات کے حوالے سے کوئی تصویر شئیر نہیں کی-
image
 
شادی کی یہ رسم مجھے بھی کرنی ہے
ان دنوں سوشل میڈیا پر منال خان کی شادی کے چرچے بہت زور و شور سے جاری ہیں اور اس کی مہندی اور مایوں کی تصاویر اور ویڈيوز سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی طرح اس شادی کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاص پسندیدگی اور کمنٹ مل رہے ہیں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمنٹ دینے میں شو بز کے لوگ بھی پیچھے نہیں رہے ہیں - انہوں نے بھی نہ صرف اس جوڑے کے لیے اپنی دعائیں بھیجی ہیں ایک ویڈیو میں مایوں کی رسم کے دوران جب ہونے والے دلہا دلہن کو امام ضامن باندھا گیا جو کہ اکثر گھرانوں کی ایک رسم ہوتی ہے تو اس رسم کو دیکھ کر بے ساختہ اداکارہ اریبہ حبیب اپنی اس خواہش کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ پائيں کہ انہیں یہ رسم بہت پسند آئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی یہ رسم کریں- جس کے جواب میں ان کی ایک دوست کا کہنا تھا کہ اریبہ آپ فکر نہ کریں آپ کا وقت بھی آئے گا یعنی جب آپ کی شادی ہو تو آپ بھی یہ رسم کر لیجیے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: