اتنی پیاری آنکھیں ۔۔۔شوبز ستاروں کے بچے جن کی آنکھیں بولتی ہیں

image
 
بچے تو سب ہی بہت معصوم اورپیارے ہوتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ کی آنکھوں میں بلا کی ذہانت اور حسن چھپا ہوتا ہے۔۔۔ شوبز ستاروں میں سے کچھ کے بچوں کی خوبصورتی نے سب کو ہی حیران کیا۔۔۔سب سے بڑھ کر ان کی بولتی آنکھوں نے۔۔۔
 
جگن کاظم کی بیٹی
جگن کاظم خود بھی ایک بہت خوبصورت خاتون ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل وہ ایک بیٹی کی ماں بنیں جس کا نام انہوں نے نور بانو رکھا اور نور بانو کا چہرہ عوام نے کچھ عرصہ بعد جب دیکھا تو انہیں بہت پیار آیا۔۔۔بات صرف یہ نہیں تھی کہ نور بانو کی آنکھیں رنگین ہیں لیکن مزیدار بات یہ ہے کہ اس بچی کی آنکھوں میں بہت ساری باتیں اور مسکراہٹ چھپی تھی۔۔۔جسے دیکھنے کے بعد نظر ہٹانا مشکل تھا۔۔
image
 
پروشہ عظیم کا بیٹا
کچھ عرصہ قبل ایک اداکارہ اور میزبان پروشہ ابرار تھیں جن کا نام شادی کے بعد پروشہ عظیم ہوگیا اور وہ دو بچوں کی ماں بھی بن گئیں۔۔۔ انہوں نے جب اپنے چھوٹے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں تو سب ہی حیران رہ گئے۔۔۔ یہ بچہ غیر معمولی حد تک معصوم صورت اور بہت پیارا تھا۔۔۔ لیکن سب سے کمال اس کی بولتی آنکھیں ہیں۔۔۔
image
 
مدیحہ رضوی کی بیٹیاں
اداکارہ مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں ہی حیرت انگیز بچیاں ہیں۔۔۔جو اگر چپ بھی ہوں تو ان کی آنکھیں مسلسل باتیں کرتی ہیں۔۔۔ وہ دکھنے میں تو کیوٹ ہیں ہی لیکن ان کی باتیں انہیں اور پیارا بنا دیتی ہیں۔۔۔ اس پر شرارت سے بھرپور آنکھیں ان کا مکمل ساتھ دیتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: