بہت مشکل سے مانے تھے۔۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے شادی کے لئے ہاں مشکل سے کی

image
 
شادی زندگی بھر کا فیصلہ ہے۔۔۔کچھ لوگ اس فیصلہ کے لئے لمحہ بھر میں تیار ہوجاتے ہیں اور کچھ خود کو اس اہم راستے پر چلنے کے لئے تیار کرتے ہیں اور بہت وقت لیتے ہیں۔۔۔جو لوگ وقت لیتے ہیں اس کے پیچھے کبھی کبھی کچھ خوف، کچھ ذمہ داریاں اور کبھی خود اپنا اطمینان چھپا ہوتا ہے۔۔۔۔جس میں کوئی حرج تو نظر نہیں آتا۔۔۔لیکن پھر وہ کہیں نا کہیں اس کا تذکرہ ضرور کرتے ہیں۔۔۔
 
ریما خان
 ریما خان انڈسٹری کے ان ناموں میں سے ہیں جنہوں نے نا صرف اپنے کام سے اپنی پہچان بنائی بلکہ اپنی گرومنگ کے ذریعے سب کو ہی حیران کیا۔۔۔ ریما خان نے لالی وڈ کی سب اداکاراؤں میں گریس کے حوالے سے خود کو ممتاز رکھا۔۔۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ یہاں اپنے گھر کو سپورٹ کرنے کی غرض سے آئی تھیں اور انہوں نے اپنی محنت سے چھوٹی بہنوں کو بہت اعلیٰ تعلیم دلوا کر ان کی اچھے گھروں میں شادیاں کیں۔۔۔ لیکن جب ان کی باری آئی تو وہ نہیں مان رہی تھیں۔۔۔ انہیں لگتا تھا کہ ذمہ داریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔۔۔ یہاں ان کے والد نے زور دیا کہ ایک اچھے رشتے کو انتظار کروانا بالکل عقلمندی نہیں۔۔۔اور یوں ریما نے اس شادی کے لئے ہاں کی۔۔۔
image
 
ثمینہ احمد
 زندگی میں بہت سارے مصائب اور پریشانیاں دیکھنے کے باوجود ہمت کے ساتھ تنہا بچوں کی پرورش کرنے والی ثمینہ احمد کو بھی بہت لوگوں نے شادی کا کہا لیکن انہوں نے کبھی ہاں نہیں کی۔۔۔ زندگی میں منظر صہبائی جب آئے تو عمر ساٹھ کو کراس کر چکی تھی۔۔۔ لیکن انہیں لگتا تھا کہ اب یہ وقت نہیں شادی کا۔۔۔ دوستوں کے اصرار پر اور منظر صہبائی کی ایماندارانہ محبت کو پرکھنے کے بعد ہی ثمینہ احمد نے شادی کے لئے ہاں کی اور یہ شادی بہت سارے لوگوں کے لئے مثال ہے-
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے زندگی میں ایک بار بڑا فیصلہ لیا اور اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع کیا پہلی شادی کو ختم کرکے۔۔۔ لیکن یہ سفر آسان نہیں تھا ۔۔۔ان کے تینوں بچے بڑے ہو رہے تھے اور ذمہ داریاں ان کے ساتھ ساتھ اپنے قدم بڑھا رہی تھیں۔۔۔ڈاکٹر شائستہ شوبز کی ان خواتین میں سے نہیں تھیں جو شوبز کی چکا چوند میں خود کو گم کر لیتی ہیں اور اپنے اطوار بدل لیتی ہیں۔۔۔ انہوں نے صبر اور شکر سے اپنا ہر مشکل وقت گزارا۔۔۔کزن سے شادی کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔۔۔ کیونکہ وہ ایک ماں کی حیثیت سے بھی سوچتی تھیں۔۔۔ انہوں نے بہت وقت لیا اس فیصلے کو لینے میں اور ان کے دوسرے شوہر نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین انسان اور بہترین چوائس ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: