|
|
شادی ایک بہت یادگار دن ہے زندگی کا اور دلہن اس دن کو
اپنے جوڑے اور اپنے میک اپ سے مزید نکھارتی ہے۔۔۔منال خان کی شادی بھی آج
کل سب کے دل و دماغ پر چھائی ہوئی ہے اور منال اپنی شادی کے دن بہت حسین
بھی لگیں۔۔۔ ان کے جوڑے نے غضب ڈھایا اور اس کی تفصیلات پھر کچھ اس طرح
سامنے آئیں۔۔۔ |
|
منال خان کے جوڑے کو ڈیزائن کیا ڈیزائنر انس ابرار
نے جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے ۔۔۔ انس ابرار ایک بہت جانے مانے فیشن
ڈیزائنر ہیں اور ملک بھر میں ان کے کام کو مانا بھی جاتا ہے۔۔۔آج کل وہ
زیادہ تر شادی کے جوڑوں پر ہی کام کر رہے ہیں اور لوگ ان کے ڈیزائنز کو
مشرقی ہونے کی وجہ سے خاصا پسند بھی کر رہے ہیں۔۔۔ منال خان کی شادی کا
جوڑا گلابی اور لال رنگ کے امتزاج کے ساتھ تھا اور لمبی پشواز کے ساتھ فرشی
لہنگا تھا جو بہت حسین لگ رہا تھا۔۔۔اس جوڑے پر گولڈن اسٹونز اور سفید
ریشمی دھاگے کا کام تھا ۔۔۔گلابی، سفید اور لال کا امتزاج بہت بہترین لگ
رہا تھا اور منال خان کو شاہی انداز میں پیش کر رہا تھا۔۔۔ |
|
|
|
سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ اس جوڑے کی قیمت چھے لاکھ سے
بھی زیادہ تھی اور ایمن خان کی شادی پر تو ڈیزائنرز نے کھل کر اپنے پیسے
لگائے تھے لیکن اب کوئی بھی ان پر پیسہ خود خرچ کرنے کو تیار نہیں تھا۔۔اس
لئے جوڑے کی قیمت پر تو کسی بھی قسم کا ڈسکاؤنٹ ملا ہی نہیں۔۔۔اگر پروموشن
نہیں کی جاتی تو شاید جوڑا اور بھی مہنگا تھا لیکن کیونکہ منال خان نے پہنا
تھا اس لئے یہ قیمت چھے لاکھ کے آس پاس ہی لی گئی۔۔۔ |
|
|
|
منال خان اپنی بہن ایمن کے مقابلے میں شادی پر زیادہ
اچھی لگیں لیکن کیونکہ ان کا امیج ایمن کے مقابلے میں تھوڑا متنازعہ ہے اس
لئے انہیں تنقید کے ضمرے میں ہی پرکھا گیا۔۔۔جبکہ سچ بات یہ ہے کہ منال خان
شادی پر توقع سے زیادہ خوبصورت لگیں۔۔۔ اور چھے لاکھ کے جوڑے میں خوب جچیں |