ایک ایک کر کے سب بحریہ ٹاؤن شفٹ۔۔۔شوبز ستارے جو بحریہ ٹاؤن شفٹ ہو چکے ہیں

image
 
وہ دن گئے جب لوگوں کو دور رہنے سے مسائل ہوتے تھے۔۔۔ اب جتنا دور اتنا سکون والا حساب ہو چکا ہے۔۔۔بحریہ ٹاؤن کا نام سنتے ہی کراچی والوں کو دنیا ایک طرف اور بحریہ ٹاؤن ایک طرف محسوس ہوتا تھا لیکن اب ایک ایک کرکے شوبز کی دنیا کے کئی نامور لوگ وہیں شفٹ ہو چکے ہیں اور سکون میں ہیں-
 
اقراء اور یاسر
 شوبز کی دنیا کے جانے مانے نام اقراء اور یاسر نے بھی اپنی دنیا بحریہ ٹاؤن میں ہی بسا لی۔۔۔جہاں دونوں سکون میں اپنی فیملی اور اپنے کتوں کے ساتھ رہتے ہیں۔۔۔اقراء اور یاسر کو وہاں بہت اچھا گھر بھی مل گیا اور بیٹے کے ساتھ وہ کسی ایسی جگہ رہنا چاہتے تھے جہاں سکون بھی ہو اور تمام آسائشیں بھی۔۔آنے جانے کی باتیں تو بعد میں دیکھی جائیں گی۔۔۔
image
 
 حنا دلپزیر
اداکارہ حنا دلپزیر کو بھی زندگی میں کوئی ایسی جگہ لینی تھی جہاں وہ اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں۔۔۔ وہ سالوں سے کراچی کے حسن اسکوائر کے ایک فلیٹ میں رہتی تھیں پھر وہیں ان کے بیٹے کی شادی بھی ہوئی لیکن اب زندگی میں وہ مقام تھا جب انہیں کوئی ایسی جگہ چاہئے تھی جہاں وہ ایک لگژری انداز میں زندگی گزار سکیں۔۔۔جہاں کی سڑکیں اور بجلی پانی کے مسائل ان کو تنگ نا کریں۔۔۔اس لئے انہوں نے بحریہ ٹاؤن میں ہی شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا اور بہت خوش ہیں۔۔۔
image
 
دعا ملک
میزبان دعا ملک جو کہ ہمیمہ ملک اور فیروز خان کی چھوٹی بہن بھی ہیں اپنی فیملی اور سسرال کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی ہیں اور کافی اچھا وقت وہاں بہت عرصے سے گزار رہے ہیں۔۔۔ دعا کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے لئے یہ ایک بہترین جگہ ہے جہاں ساری سہولیات میسر ہیں اور سکون بھی ہے۔۔۔ دعا کا کہنا ہے کہ جو لوگ دور ہونے کی وجہ سے اس مقام تک نہیں آتے وہ غلط سوچتے ہیں۔۔۔یہ بہترین جگہ ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: