ان کے نصیب میں آخری سانسیں ملک سے دور لینی لکھی تھیں، شوبز کی 5 ایسی ہستیاں جو علاج کے لیے ملک سے باہر گئیں مگر زندگی کی بازی ہار گئیں

image
 
زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے کس نے کس وقت اور کس جگہ پر اپنی آخری سانسیں لینی ہیں یہ کاتب تقدیر نے وقت سے بہت پہلے لکھ رکھا ہوتا ہے- مگر انسان جو کہ آنکھیں رکھتے ہوئے بھی اس بینائی سے محروم ہوتا ہے جو اس کو تقدیر کا لکھا پڑھنا سکھا سکیں اس وجہ سے وہ تقدیر کے سامنے ہاتھ پاؤں مارنے کی اپنے طور پر جدوجہد کرتا رہتا ہے- ویسے تو یہ ہر انسان کی فطرت ہوتی ہے کہ اگر اسکو کسی بیماری کا پتہ چل جائے تو وہ یہ کوشش کرتا ہے کہ اس کا بہتر سے بہتر علاج کروائے۔ اپنی طاقت کے مطابق اس کو اس علاج کے لیے اگر بہتر سہولیات ملک سے باہر مل رہی ہوں تو وہ ان کے حصول میں دریغ نہیں کرتا ہے۔ ویسے ہی شوبز سے جڑی کچھ ہستیاں بھی ہیں جن کو جب اپنی بیماری کا پتہ چلا تو وہ بہترین علاج کی سہولیات کے حصول کے لیے بیرون ملک گئیں یا انہوں نے جانےکی کوشش کی- مگر کاتب تقدیر تو کچھ اور ہی ٹھانے بیٹھا تھا اور اس نے ان کی سانسیں وطن سے دور ہی ضبط کر لیں ایسی ہی کچھ ہستیوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
شمیم آرا
پاکستان فلم انڈسٹری میں مشرقی انداز و اطوار کی حامل اداکارہ شمیم آرا نے ایک طویل عرصے تک بڑی اسکرین پر راج کیا اس دوران انہوں نے اپنے وقت کے ہر ہیرو کے مقابل بطور ہیروئين کام کیا- انہوں نے چار شادیاں کیں مگر اللہ نے ان کو صرف ان کے دوسرے شوہر سلمان ماجد سے ایک ہی بیٹے سے نوازہ اپنی آخری عمر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ لاہور سے لندن شفٹ ہو گئی تھیں- انیس اکتوبر 2010 میں جب وہ کچھ عرصے کے لیے لاہور تشریف لائيں تو انہیں برین ہیمرج ہو گیا جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہو گئيں اور ان کا بیٹا ان کو علاج کے غرض سے لندن لے گیا- جہاں ان کا علاج شروع کر دیا گیا
جہاں وہ چھ سال تک زیر علاج رہیں اور بالآخر 5 اگست 2016 کو زندگی کی بازی دیار غیر میں ہار گئیں ان کی تدفین لندن مین ہی کی گئی-
image
 
نصرت فتح علی خان
نصرت فتح علی خان کا تعلق قوال خاندان سے تھا انہوں نے قوالی کے فن کو ایک نئی زندگی بخشی ان کا وزن ابتدا ہی سے بہت زيادہ تھا جس کی وجہ سے ان کو گردوں کے عارضے سے گھیر لیا تھا- جس کے علاج کے لیے انہوں نے کارمویل ہسپتال لندن کا انتخاب کیا۔ ان کو بڈریعہ ہوائی جہاز پاکستان سے لندن منتقل کیا گیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی ان کو اچانک دل کا ایسا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا اور 16 اگست 1997 کو 48 سال کی عمر میں داغ مفارقت دے گئے- ان کی تدفین عوام کے ایک بڑے ہجوم میں کبوتراں والا قبرستان فیصل آباد میں کی گئی-
image
 
مہناز
گلوکارہ مہناز کا شمار پاکستان کی ان گلوکاراؤں میں ہوتا تھا جن کی آواز آج تک لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔ اپنی عمر کے آخری وقت میں ان کو پھیپھڑوں کے کینسر نے گھیر لیا ۔ جس کے علاج کے لیے انہوں نے میامی کے ہسپتال میں جہاں پھیپھڑوں کا بہترین علاج کیا جاتا تھا جانے کا فیصلہ کیا -مگر دوران سفر ان کی حالت بگڑنے کے سبب ان کو بحرین میں اتار لیا گیا جہاں ان کو بحرین کے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ اس سے جانبر نہ ہو سکیں اور بحرین میں ہی دم توڑ گئیں- انتقال کے وقت ان کی عمر 55 برس تھی-
image
 
روحی بانو
روحی بانو کا شمار پاکستان کی ان ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری کے شعبے میں جتنا کام کیا بہترین کیا اور آج بھی ان کی مثال نو آموز اداکاراؤں کو دی جاتی ہے ۔ اپنی طبعی حساسیت کے سبب اپنے اکلوتے بیٹے کی موت اور رشتے داروں کے بے اعتنائی کے سبب وہ دماغی توازن کھو بیٹھی تھیں- جس کے بعد ان کی بہن روبینہ یاسمین ان کو علاج کے غرض سے اپنے ساتھ ترکی کے شہر استنبول لے گئيں جہاں پر گردوں کے عارضے کے علاج کے لیے اور دماغی امراض کے علاج کے لیے ان کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا- جہاں ان کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور وہ دس دن تک وینٹی لیٹر پر رہیں- اور 25 جنوری 2019 کو ان کا انتقال ہو گیا ان کی تدفین استنبول میں ہی کی گئی انتقال کے وقت ان کی عمر 67 سال تھی-
image
 
نازیہ حسن
نازیہ حسن کو بہت کم عمری میں ہی پھیپھڑوں کے کینسر نے گھیر لیا تھا ان کی بیماری کی شدت میں ان کی خراب ازدواجی زندگی نے مزید اضافہ کر دیا تھا آخری عمر میں ان کی ان کے شوہر کے ساتھ طلاق ہو گئی تھی اور وہ علاج کےغرض سے نارتھ لندن ہاسپٹل میں تھیں- 13 اگست 2000 کو ان کی حالت بگڑ گئی اور ان کے پھپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے ان کا انتقال ہو گیا اس وقت ان کی عمر صرف 35 برس بھی ان کی تدفین لندن ہی میں کی گئی-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: