|
|
شوبز میں ایسے کئی نام ہیں جن کے بارے میں اچھی اور بری رائے لوگ رکھتے ہیں لیکن
کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس کا اظہار بغیر کسی ڈر اور خوف کے کردیتے ہیں چاہے پھر سوشل
میڈیا پر کوئی طوفان آئے۔۔۔فردوس جمال پہلے بھی ماہرہ خان کے بارے میں ایک رائے
دینے کے بعد تنقید کی زد میں آئے اور اب انہوں نے اور بھی شوبز ستاروں کے بارے میں
کچھ تلخ رائے کا اظہار کردیا۔۔۔ ان سے ایک شو میں کچھ نام لے کر پوچھی گئی رائے اور
انہوں نے ان کے بارے میں یہ رائے دی۔ |
|
ماورہ حسین |
یہ کون ہے؟؟ فردوس جمال نے ماورہ حسین کو پہچاننے تک سے انکار کردیا اور جب
انہیں بتایا گیا کہ یہ آپ پر کوئی ٹوئٹ کرتی رہیں تو فردوس جمال نے کہا کہ
مسجد پر کچرا پھینکنے والا کچرا پھینکنے والا ہی کہلاتا ہے مسجد نہیں بن
جاتا۔۔۔میں تو اسے جانتا بھی نہیں اور اس کا کام بھی نہیں دیکھا تو کہتی
رہے جو کہنا ہے اسے۔۔۔ |
|
|
عثمان خالد بٹ |
فردوس جمال نے بہت کھل کر کہا کہ عثمان خالد بٹ کو اداکاری نہیں
آتی۔۔۔میں نے اسے کام کرتے دیکھا ہے اور یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے اداکار نہیں
ہوسکتا ۔۔۔اور جب انہیں پتہ چلا کہ یہ بھی ان کے خلاف بولتے رہے ہیں تو
فردوس جمال نے کہا کہ ہر نالائق آدمی میرا دشمن ہے۔۔۔ |
|
|
خلیل الرحمن قمر |
فردوس جمال نے بہت کھل کر کہا کہ مجھے یہ شخص بالکل پسند نہیں ہے اور میں
نے اس کے ڈرامے میں کام ضرور کیا ہے پیارے افضل میں بھی لیکن میں اس شخص کو
بالکل پسند نہیں کرتا۔۔۔یہ کوئی مالک تھوڑی ہے کہ اس کے ڈرامے میں نہیں آئے
تو انڈسٹری سے نکل جائیں گے۔۔اور سب کاپی کرتے ہیں تو یہ بھی کاپی کرتا ہے
اور میرے پاس تم ہو ایک کاپی ڈرامہ ہے۔۔۔ |
|
|
ماہرہ خان |
ماہرہ خان کے لئے پہلے بھی کچھ غلط نہیں کہا تھا اور اب بھی کچھ غلط نہیں
کہتا۔۔۔وہ ہیروئن نہیں ہے بس کیریکٹر اداکاری کے لئے مناسب عمر میں
ہے۔۔۔اور جنگل میں سب جانور اپنی تعریف کرتے ہیں لیکن وہ شیر تھوڑی بن جاتے
ہیں۔۔۔ |
|
|
متیرا |
یہ کون عورت ہے۔۔۔کیا چاہتی ہے۔۔۔اس کے شوز دیکھ کر سمجھ میں نہیں آتا کہ
یہ مرد ہے، عورت ہے یا کوئی بیچ کی چیز ہے۔۔۔مجھے اس طرح کی چیزوں کی سمجھ
نہیں |
|