ویڈیو گیمرز کیلئے بڑی خبر: فری فائر میکس پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

image
 
ویڈیو گیمرز کیلئے بڑی خبر۔ مشہور بیٹل رائل گیم، فری فائر کا نیا ورژن فری فائر میکس 28 ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔
 
 اس خاص موقع پر پاکستان میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مشہور بلاگرز اور فری فائر کریکٹرز کے ساتھ ایک فلوٹ کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کر رہا ہے۔ فلوٹ ہر شہر کی مشہور یونیورسٹیوں، شاپنگ مالز اور فوڈ سنٹرز پر رکے گا۔ یہ گیمرز اور فری فائر کے شائقین کے لئے خصوصی موقع ہے کہ وہ ان تقریبات میں شامل ہوں اور گیم میں مختلف انعامات جیتیں۔
 
ایک سو تیس (130) سے زائد ممالک میں فری فائر میکس کے آغاز کا جشن منایا جا رہا ہے اور گیم کی جانب سے اس موقع پر خصوصی میوزک ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔ یہاں پاکستان کے گیمزز اور شائقین کے لئے ایک اور شاندار خبر ہے: صرف سات ممالک میں مقامی فنکاروں کے ساتھ اس میوزک ویڈیو کا خصوصی مقامی ورژن تیار کیا گیا ہے اور پاکستان میں انتہائی باصلاحیت بینڈ ینگ اسٹنرز کو اس میوزک ویڈیو کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
 
یہ خصوصی میوزک ویڈیو فری فائر کے یوٹیوب اور فیس بک چینل پر دیکھیں جا سکتی ہے۔
 
آئیے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ یہ نیا ورژن فری فائر میکس کس طرح مختلف ہوگا اور یہ کس طرح ویڈیو گیمرز کے گیم پلے کے تجربے کو بڑھا دے گا۔
 
گیم کے گرافکس کو اور بھی بہتر بنایا گیا کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
 
مزید یہ کہ ، فری فائر میکس کی نئی خصوصیات میں کرافٹ لینڈ ، اپنا نقشہ بنانا ، 360 لابی ، جہاں آپ اپنے بنڈل اور گلو وال دکھا سکتے ہیں اور نیا نقشہ برمودا میکس شامل ہیں۔
 
فری فائر میکس میں اپ گریڈ کرنے والے کھلاڑی اپنے موجودہ اکاؤنٹس کو بھی استعمال کر سکیں گے۔
 
image
 
گیمرز گیم کے دونوں ورژن کو استعمال کر سکیں گے۔
 
اٹھائیس 28 ستمبر سے پہلے رجسٹر ہونے والے کھلاڑیوں کو کھیل کی کھالوں اور لباس کی شکل میں 'خصوصی انعامات' ملیں گے۔
 
گرینا کی فائر لنک ٹیکنالوجی کی بدولت فری فائر میکس اور فری فائر گیمز ایک ساتھ دستیاب ہونگی اور کراس پلے کو سپورٹ کریں گی۔
 
اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ نہ صرف فری فائر میکس کے ساتھ فری فائر بھی کھیل سکیں گے، بلکہ وہ ان دوستوں کے ساتھ بھی کھیل سکیں گے جو گیم کا دوسرا ورژن چلا رہے ہیں
 
تو آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ، فری فائر پلیئرز؟
 
نیچے دیے گئے لنک سے فری فائر میکس کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں اور ابھی رجسٹر کریں
 https://freefiremax.onelink.me/yMEq/FFMAX
 
فلوٹ کی لائیو اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے فری فائر کے آفیشل فیس بک پیج کو فالو کریں۔
https://www.facebook.com/freefirepkofficial
 
YOU MAY ALSO LIKE: