ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
جناب اعلی سر سید سے لے کر اقبال تک اقبال سے کر قائد تک یہی بات ہوتی رہی کہ

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

کیونکہ کبھی ہم نے راشد منہاس کے جپٹنے کو دیکھا تو کبھی عزیز بھٹی کو دشمنوں کے ٹینکو سے لڑتے سنا نشان حیدر اس کا مقدر بنا اور یہ انفرادی ستارے ہیں ہمارے. اور ہر ایک فرد نے اپنی ملت کے خاطر جب اپنا کام سرانجام دیا تو پھر کامیابی مقدر کا ستارہ بن گئی.
اس لئے تو اقبال نے کہا

غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کاو تاج سر دارا

دنیا فتح مندی اور کامیابی سے قوم کو ہی حاصل ہوسکتی ہے جس جوانون میں غیرت کا مادہ پایا جاتا ہے.
بے غیرت قوم چاہے مجمع میں ہو لیکن غلامی کی زنجیریں نہیں توڑ سکتی حالانکہ شیر اکیلا ہی جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے. انفرادی کام کرنا ملت کے لئے باعث فکر ہے. اور ہر افراد ملت کا ستارہ بن سکتا ہے اپنی کامیابی سے.
اور
جناب اعلی میں یہ بات واضع کرتا چلوں کہ اس حقیقت کو ذہین نشین کر لے کہ اس قوم کا تقدیر یعنی مستقبل میں اس کی ترقی تیری جدوجہد پر موقوف ہے جیسے افراد ہونگے ویسے ہی قوم ہو گئی اس لیئے تجھے اپنی زندگی قوم کی ترقی کے لئے وقف کرنی چائے کہ اگر غفلت سے کام لینگے تو ہماری قوم تباہ وہ برباد ہو جائی گی جو کہ یہ قوم تباہ ہو چکی ہے. ہر شخص نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ قوم کی زمیداری ہماری نہیں کسی اور کی ہے جب ہمیں یہ احساس نہیں ہوگا کہ اس ملک کے ہر باشندہ جب تک جنگ نہیں لڑتا تو ہم یوں پوٹ پوٹ کے مر جائے گے. ہر انفرادی بندہ اس بات کو اپنی ذہیں نشیں کر لیے کہ
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے مقدر کے ملت کا ستارہ
 

SABIR HUSSAIN
About the Author: SABIR HUSSAIN Read More Articles by SABIR HUSSAIN: 2 Articles with 3820 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.