ایک کے بعد ایک شادیاں کیں۔۔۔انڈسٹری کے چارمنگ اداکار شاہد کی محبت کی کہانیاں

image
 
فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ایسے کئی ہیرو آئے جنہیں دیکھ کر نوجوان دلوں کی دھڑکن تیز ہوجایا کرتی تھی۔۔۔ جن کی فلموں کی کامیابی ان کا رومانٹک انداز ہوتا تھا۔۔۔جن کے نام کے ساتھ جڑ جانے کے لئے فلمی اداکارائیں ہر لمحہ تیار رہتی تھیں۔۔ ان میں سے ایک نام ہے اداکار شاہد کا۔۔
 
وحید مراد کی فلمیں جب ناکامی کا شکار ہوئیں اور وہ زوال کے دور سے گزرنے لگے تو اداکار شاہد کا وقت آگیا۔۔۔ انہوں نے بہت جلد انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی اور اپنی اداکاری سے فلمسازوں کو ایک سحر میں مبتلا کردیا۔۔۔ ان کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے والد نے ان کی شادی کروا دی تاکہ بیٹے کو قابو میں رکھ سکیں۔۔۔
 
یہ شادی منزہ شاہد سے ہوئی اور اس سے ان کے تین بیٹے بھی ہیں۔۔۔ لیکن یہ ایک وہم تھا۔۔۔ شاہد نے شادی پر تو آنچ نہیں آنے دی لیکن ان کی محبت اور ایک کے بعد ایک شادیوں کی تصاویر اور کہانیوں نے ہمیشہ میڈیا کو گھیر کر رکھا
 
شاہد اور بابرہ شریف
بابرہ شریف ایک دور کا نام ہے۔۔۔شاہد کی زندگی میں بابرہ شریف ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔۔۔ بابرہ سے دو گھڑی بات کرنے اور ان کو دیکھنے کے لئے جہاں لائن لگی ہوتی وہیں وہ خود شاہد کی ایک نظر کا انتظار کرتیں۔۔۔ان کی محبت اس وقت کے اخباروں میں ہر وقت نمایاں رہتی۔۔۔ پھر یہ دونوں ایک ہوگئے اور انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔۔۔ لیکن یہ شادی دو ماہ سے زیادہ نا چل پائی۔۔ بابرہ شریف اس شادی کو اپنی غلطی قرار دیتی ہیں اور اس کے بعد انہوں نے شادی کی بھی نہیں۔۔۔
image
 
شاہد اور زمرد
اداکار شاہد کی زندگی میں ایک بار پھر محبت نے اپنی جگہ بنائی اور انہوں نے انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ زمرد کو اپنی محبت کے دام میں گرفتار کرلیا۔۔۔ زمرد اس دور کی کامیاب ترین اداکارہ تھیں اور فلم کی کامیابی کی ضمانت مانی جاتی تھیں۔۔۔اس شادی کو زمرد نے بہت سنجیدگی سے لیا اور سوچ لیا کہ اب وہ فلم انڈسٹری کو بھی چھوڑ دیں گی۔۔۔ لیکن یہ کیا ۔۔۔شاہد نے ہی انہیں راستے میں چھوڑ دیا۔۔۔ اس شادی سے زمرد کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جس کا نام رابعہ شاہد رکھا گیا۔۔۔ رابعہ کی پرورش میں زمرد نے خود کو ایک بار پھر جدوجہد کے سفر پر گامزن کیا۔۔۔اس کے بعد ان کی دوسری شادی ہوئی اور وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔۔۔
image
 
شاہد اور عشرت چوہدری
اداکار شاہد کی ایک اور شادی اداکارہ اور رقاصہ عشرت چوہدری سے ہوئی۔۔۔ اس شادی کو کافی حد تک خفیہ رکھا گیا لیکن زمانے کو پھر بھی اس کی خبر ہوہی گئی تھی۔۔۔ عشرت چوہدری مکمل طور پر شاہد کے عشق میں گرفتار ہوگئی تھیں ۔۔۔ان دونوں نے 1980 کی ایک فلم گوجن میں ساتھ کام کیا اور دونوں کی محبت پروان چڑھنے لگی۔۔۔یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نا چلی۔۔۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شاہد کے بعد عشرت نے ایک ذمیندار سے شادی کی اور کچھ کہتے ہیں کہ وہ آج تک شادی کے بغیر ہی رہیں۔۔۔ شاہد کے بعد ان کی زندگی میں کوئی نہیں آیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: