ایک ساتھ تین تین بچے۔۔۔جویریہ سعود کے گھر خوشیوں کی آمد

image
 
خوشیاں جب آتی ہیں تو ایک ساتھ چھپڑ پھاڑ کر آتی ہیں اور انسان کی سوچ سے بڑھ کر ہی ہوتی ہیں۔۔ سچ تو یہ ہے کہ خوشی محسوس کرنے سے ہی خوشی ہوتی ہے۔۔۔ورنہ مسائل تو ہر چیز میں نکالے جا سکتے ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایک کے بعد ایک گھروں میں خوشیوں کا انتظار ہے۔۔۔اور اسی دور میں خبر آگئی جویریہ سعود کے گھر سے۔۔۔
 
جویریہ سعود کے گھر ان کی لاڈوں میں پلی بلی نے تین بچوں کو پیدا کیا جو انتہائی پیارے ہیں اور ان کے گھر میں ان بچوں کو لے کر ایک خوشی کا سماء ہے۔۔۔ان کا نام کوکونٹ، اوریو ، کیریمل رکھے گئے ہیں اور یہ ان کی تین پرانی بلیوں کی اولادیں ہیں۔۔۔
 
image
 
جویریہ سعود کے دونوں بچے ہی نہیں بلکہ جویریہ کے بھائی کے بچے بھی ان کی پیدائش کی خوشیاں منانے گھر پہنچے جہاں بلیوں کا شاہانہ انداز میں اہتمام کیا گیا اور جویریہ کی بیٹی جنت نے تو انہیں جیسے گود میں ہی بھر لیا اور ان کا زیادہ تر وقت اب جنت کے بستر میں ہی گزر رہا ہے۔۔۔
 
جویریہ نے اس سے پہلے ایک کتا بھی پالا تھا اور وہ بھی اسی لاڈ اور پیار کے ساتھ پرورش پا رہا ہے۔۔۔ان کی بلیوں نے گھر تین بچوں کی پیدائش کی جیسے ہی تصاویر شیئر کی گئیں تو انڈسٹری میں سے ہی کئی لوگوں نے کہا کہ ہم گود لینا چاہتے ہیں۔۔۔لیکن جویریہ اپنے بچوں کو بالکل بھی کسی اور کو دینے کے لئے تیار نہیں۔۔۔
 
image
 
ان کی آمد کا انتظار بہت شدت سے کیا گیا اور بچے اپنے ماں باپ کی طرح بہت خوبصورت اور قیمتی ہیں۔۔۔ لگتا ہے جویریہ سعود جلد ہی ان کی آمد کی خوشی میں بھی گھر میں کوئی دعوت نا کرلیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: