١:۔شعبان المعظم کی چودہ تاریخ
بعد از نماز مغربدو رکعت نفل پڑھئیے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ
الحشر کی آخری تین آیات ایک ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص تین تین مرتبہ پڑھیے یہ
نفل برائے مغفرت ہیں۔
٢:۔شب برات کو غسل کریں اگر کسی تکلیف کی وجہ سے غسل نہ کر سکیں تو با وضو
ہوکر تحیۃالوضو پڑھیئےہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک بار
سورۃ الاخلاص تین تین بار پڑھیئے اس کی بہت فضیلت ہے۔
٣:۔شعبان کی پندرھویں شب دو رکعت نماز پڑھیںہر رکعت میں سورۃالاخلاص کے بعد
ایک مرتبہ آیۃالکرسی ۔سورۃالاخلاص پندرہ پندرہ بار سلام کے بعد درود شریف
ایک سو مرتبہ پڑھیں اور ترقی رزق کی دعا کریں۔
٤:۔پندرھویںشب آٹھ رکعت نماز چار سلام سے دو دو کر کے پڑھیں ہر رکعت میں
سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ القدر ایک بار سورۃ الاخلاص ٢٥،٢٥ بار پڑھیں ۔
٥:۔چودہ رکعت نماز دو دو کرکے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ
الکافرون ایک سورۃ الاخلاص ایک بار سورۃ الفلق ایک بار اور سورۃ الناس ایک
بارپڑھیں سلام کے بعد آیۃ الکرسی اور سورۃالتوبہ کی آیات لقد جاء کم رسول
تا عظیم تک ایک بار پڑھیں ۔
٦:۔ آٹھ رکعت نماز دو دو کر کے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے سورۃ
الاخلاص دس دس بار پڑھیئے اللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے لے لئے بے
شمار فرشتے مقرر کرے گا جو اس کو عذاب قبر سے نجات اور داخل جنت کی خوشخبری
دیں گے ۔
٧:۔پندرھویں شب سورۃ الیسین ٣ بار پڑھنے سے ترقی رزق ،درازی عمر ،ناگہانی
آفات سے محفوظ رہے گا ۔
٨:۔اس رات کو سورۃ الدخان سات مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بفضلہ تعالیٰ ستر
حاجات دنیا کی اور سٹر حاجات عقبیٰ کی قبول فرمائے گا ۔
٩:۔شعبان المعظم چودہ تاریخ کو بعد از نماز عصر غروب آفتاب ہونے تک باوضو
چالیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے ٫٫ولا حول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم چالیس
سالہ گناہ کی بخشش کا انعام ہے انشاء اللہ تعالیٰ ۔
١٠:۔ اس رات کو سورۃ البقرہ کاآخری رکوع (امن الرسول )سے لے کر آخر تک اکیس
مرتبہ پڑھنے سے امن و سلامتی حفاظت جان و مال حاصل ہو گی ۔
١١:۔پندرھویں شعبان کو نفلی روزہ رکھیں اس کی بڑی فضیلت ہے۔
١٢:۔صلوۃ الخیر:۔ جو شخص اس رات میں سو رکعت نماز نفل پڑھے ہر رکعت میں
سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلاص ١١ بار پڑھے اس کے متعلق حضور ؐ فرماتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ایک سال تک اس کا کوئی گناہ
نہ لکھو بلکہ نیکیاں ہی لکھتے رہو اس کو صلٰوۃ الخیر کہتے ہیں ۔
١٣:۔اس رات میں صلٰوۃ التسبیح بھی پڑھیں ۔
اپیل:۔ آتش بازی سے بچیں یہ نمرود کی سنت ھے اللہ اس رات کو لوگوں کو آگ سے
بچاتا ہے اور اگرکوئی آگ خود گھر لے کر آئے تو وہ اپنا انجام خود سوچ لے ۔
دعا ہے کہ اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا کرے ا للہ اس رات کے صدقے پاکستان
کو امن و سلامتی کاگہوارہ بنائے آمین ثم آمین ۔
نوٹ:۔
اس کو پڑھ کر عمل کرنے والے سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں بندہ ناچیز اور
اس کے والدین کو لازمی یاد رکھیں اورپاکستان کی سلامتی اور امن کی بھی دعا
کریں شکریہ ۔ |