بیٹی بڑی ہوئی تو میں بھی بدل گیا۔۔۔شوبز اداکار جنہوں نے بیٹیوں کے سمجھدار ہوتے ہی خود کو بدل لیا

image
 
یہ سچ ہے کہ بیٹیاں اپنے باپ کی شخصیت کو بہتر بنانے میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔۔۔کچھ لوگ ان کی پیدائش کے ساتھ ہی خود کو برائیوں سے دور کر لیتے ہیں اور کچھ ان کے بڑے ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔۔۔شوبز کے اداکار بھی کچھ ایسے ہیں جنہوں نے بیٹیوں کے سمجھدار ہوتے ہی خود کو بہت کنٹرول کرلیا
 
عدنان صدیقی
 عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ مستقل مزاج نہیں اور یہ عادت اکثر ان کی زندگی پر اثر انداز ہوتی رہی۔۔۔لیکن جب وہ باپ بنے اور انہوں نے اپنی اولاد کی تربیت شروع کی تو خود کو بہت حد تک بہتر بنایا۔۔۔ اور خاص کر جب بیٹیاں بڑی ہونا شروع ہوئیں تو ان سے ایسی دوستی کی کہ وہ ہر بات باپ کو ضرور بتائیں۔۔۔ اس ایمانداری کے رشتے کو قائم رکھنے کے لئے خود عدنان صدیقی کو بھی بہت بدلنا پڑا
image
 
شبیر جان
اداکار شبیر جان کو کافی جلدی غصہ آجاتا ہے اور ایک دور وہ بھی تھا جب اداکارائیں اس خوبرو نوجوان پر فدا تھیں۔۔ لیکن شبیر جان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کو بالکل ہی بدل ڈالا۔۔۔ ان کی بیٹی کافی حد تک ان کی ماں بن چکی ہے اور وہ اس کے ہر مشورے کو حکم آخر سمجھتے ہیں۔۔۔ وہ کیا پہنیں، کیسے بات کریں، ماں کے ساتھ برا رویہ نا رکھیں۔۔۔یہ ساری باتیں انہیں اپنی بیٹی کی ماننی پڑتی ہیں اور وہ اس کے بغیر کھانا بھی نہیں کھا پاتے۔
image
 
 سعود
اداکار سعود کا کہنا ہے کہ جب جنت میری گود میں آئی تو مجھے لگا کہ اب زندگی بالکل پلٹ چکی ہے اور وہ صرف ایک مثال بن کر ہی زندگی گزاریں گے۔۔۔ اپنی بیٹی کی خاطر سعود نے اپنے اوقات زندگی کو بہتر بنایا، گھریلو زندگی کو خوشگوار بنایا اور اپنی بیٹی کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
image
 
شمعون عباسی
 شمعون عباسی یوں تو ایک بہترین انسان ہیں لیکن بیٹی جیسے ہی بڑی ہوئی انہوں نے اپنے اوپر لگے ان تمام داغوں کو مٹانا چاہا جو ان کے امیج کو بیٹی کے سامنے برا بنادیں۔۔۔کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے ہیرو ہی رہنا چاہتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: