شادی سے پہلے خود جاکر ایک ایک چیز خریدی۔۔۔شوبز اداکارائیں جو شادی کے بعد سسرال کے ساتھ نہیں رہتیں

image
 
وہ زمانے گئے جب شادی کے بعد پورا خاندان گھر میں نئی بہو کے آنے کی خوشیاں مناتا تھا۔۔۔ اب تو بہو آنے سے پہلے ہی الگ گھر کی فرمائش بھی کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ اس گھر میں مرضی بھی صرف اسی کی چلے۔۔۔سسرال کا کوئی زور نا ہو۔۔شوبز کی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو شادی سے پہلے ہی اپنے الگ گھر کی تیاری میں لگی رہیں۔۔۔
 
 زارا نور عباس
شوبز کی خوبصورت اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی شادی سے پہلے ہی اسد صدیقی کے ساتھ مل کر گھر بنوایا۔۔۔اس گھر کی ایک ایک چیز خود جا کر خریدی اپنی پسند سے۔۔۔ جب کچھ دوستوں نے پوچھا کہ کیا وہ سسرال نہیں جائیں گی تو انہوں نے صاف کہا کہ ایسا کوئی پلان نہیں۔۔۔ اسد اور زارا ایک الگ گھر میں رہتے ہیں جہاں اسد کی فیملی ساتھ نہیں رہتی۔۔۔زارا کا سب سے اچھا ملنا جلنا ہے لیکن کیونکہ دونوں ہی شوبز کی دنیا میں گم رہتے ہیں اس لئے سسرال والا معاملہ مشکل ہی ہوجاتا۔۔۔ کم ملتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔۔۔ یہ اور بات ہے کہ جب زارا اور اسد گھومنے گئے تو ساتھ میں زارا نے اسد کی بہن کو بھی لیا کیونکہ ان کی دوستی سب سے بہت اچھی ہے۔
image
 
حنا الطاف
شادی سے پہلے ہی ماں باپ کے گھر سے حنا نے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی اور ڈیفینس کے ایک گھر میں تنہا رہتی تھیں۔۔۔ وہیں انہوں نے اپنا چھوٹا سا اسٹوڈیو بنایا تھا جہاں سے یو ٹیوب کی شوٹس بھی کر لیتی تھیں۔۔پھر زندگی میں آغا علی آئے۔۔۔ کیونکہ آغا کے گھر والے تو رہتے ہیں لاہور میں اس لئے تنہا زندگی گزارنے والے آغا کی بیوی کو بھی یہ موقع ملا کہ وہ اپنی مرضی سے صرف میاں کے ساتھ اس کے گھر پر راج کرسکے۔۔ یوں حنا نے شادی سے پہلے کی اپنے مزاج کی شاپنگ گھر کے لئے۔۔۔ کیونکہ آغا نے گھر کافی مردانہ ڈیکوریٹ کیا تھا اور حنا کے مزاج کے حساب سے نہیں تھا۔۔۔ حنا کی اپنی ساس سے بہت زیادہ دوستی ہے لیکن ابھی تو دونوں ساتھ نہیں رہتے۔۔۔
image
 
سارہ خان
 یہ بات نہیں کہ فلک شبیر کے گھر میں کوئی نہیں ان کو پوچھنے والا۔۔۔لیکن فلک نے سارہ کو ہمیشہ ایک الگ گھر لے کر دیا جہاں ان کی مرضی کے حساب سے زندگی نظر آئے۔۔۔وہ سارہ کی خاطر ایک کمرہ بچی کے لئے بھی سجا چکے ہیں اور سارہ کے علاوہ اس گھر میں کسی کا راج نہیں چلتا۔۔۔شروع سے ہی سارہ کو سسرال والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی جنگ نہیں لڑنی پڑی اور سارہ اس طرح کی ہیں بھی نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: