چاہت حسن اور دنیا

السلام و علیکم

چاہت حسن اور دنیا کے متعلق دیگر معاملات و مسائل اور باتوں کی طرح سب اپنا اپنا مختلف نکتہ نظر رکھتے ہیں اسی طرح ہمارے نزدیک۔۔۔۔۔۔

چاہت: ہم جو چاہتے ہیں وہ ہوتا نہیں جو ہوتا ہے وہ ہماری چاہت نہیں سو چاہا کہ کچھ نہ چاہیں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ چاہتے رہتے ہیں حالانکہ جانتے ہیں چاہتیں لا حاصل ہیں تو کیوں نہ کچھ نہ چاہیں مگر کچھ نہ کچھ چاہنا تو پڑتا ہے تو کیوں نہ وہ چاہیں جس کی چاہت سب سے ضروری ہے۔

حسن: حسن کی دواقسام ہیں ظاہری حسن اور باطنی حسن اصل حسن وہ ہے جو ابدی اور لافانی ہے جو بظاہر نظر نہیں آتا پر نظر آتا ہے جبکہ ظاہری حسن نظر آتا ہے ہر نظر نہیں آتا جو کہ عارضی ہے محض نظر کا دھوکہ ہے اور دھوکہ حسن نہیں ہو سکتا جبکہ اصلی حسن بظاہر نظر نہیں آتا مگر نظر آتا ہے انہیں جو اسے دیکھنا چاہیں اگر حسن کی تلاش ہے تو اپنے باطن میں تلاش کرو یہ مل جائے تو دنیا کی ہر شے حسین نظر آئے گی۔

دنیا: کبھی آب کبھی سراب ہے کبھی شرار کبھی گلزار ہے اور دیکھا جائے یہ بس خواب ہی خواب ہے لیکن اس کے باوجود انسان اپنے حقیقی مقصد کو فراموش کر کے دنیا کی چاہت و طلب میں اپنا مقام اپنا حسن و شباب اور بعض اوقات اپنی زندگی تک گنوا بیٹھتا ہے نہ جانے کیوں۔۔۔۔؟

اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور ہماری درست سمت میں رہنمائی فرمائے تاکہ ہم سب دنیا و آخرت کی رسوائی سے محفوظ رہیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی و شادمانیوں سے فیض یاب ہوں آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 456421 views Pakistani Muslim
.. View More