سال 2022 کے بہترین سیاحتی مقامات کون سے ہوسکتے ہیں؟ کسی ایک جگہ آپ بھی پہنچ جائیں

image
 
بہت سے افراد کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے سیاحت سے کنارہ کش تھے لیکن اب صورت حال بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ اب ایسے لوگ سفر دوبارہ اختیار کر سکتے ہیں اور شاید درج ذیل مقامات و ممالک میں سے کسی ایک جگہ آپ بھی پہنچ جائیں۔
 
بین الاقوامی سفر و سیاحت کی واپسی
کووڈ انیس کی وجہ سے سیاحوں کو کم از کم ایک برس تک گھروں میں پابند رہنا پڑا۔ اس پکچر گیلری کو سن 2022 کی بہترین تصویری سیاحتی گائیڈ قرار دیا جا سکتا ہے۔ سبھی منتخب کردہ مقامات منفرد ہیں اور سیاحوں کے لیے شاندار تجربات کا حامل ہو سکتے ہیں۔ یہ گائیڈ ’لونلی پلینٹ‘ کی تیار کردہ ہے۔
image
 
آئیے دوبارہ واپس وہیں جائیں
ایک جرمن شہر کو سن 2022 میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے اور یہ برلن نہیں ہے۔ اب اس شہر کا نام کیا ہے؟ اندازہ لگائیں! کم لوگوں نے اس شہر کے بارے میں سنا ہو گا۔
image
 
تیسری پوزیشن پر شہر: جرمنی کا فرائی برگ
لونلی پلینٹ کے مطابق جرمن شہر فرائی برگ پرسکون اور پائیدار مقام ہے۔ اس میں کاروں سے دوگنا سائیکلیں ہیں۔ شہر کا شاندار قدیمی حصے میں کاریں داخل نہیں ہو سکتی۔ اس شہر کی خوبصورت گلیاں اور شاندار عمارتیں ہیں۔ یہ بلیک فاریسٹ کے کنارے پر آباد ہے۔
image
 
دوسرا بہترین شہر: تائیوان کا تائی پے
اس شہر کے کئی پہلو اور پرتیں ہیں۔ مغربی رنگوں کا چینی و جاپانی ثقافت کے ساتھ شاندار ملاپ ہے۔ مختلف مذاہب کے عبادت خانے قائم ہیں۔ رہائش قابلِ دسترس ہے۔ ہیلتھ کیئر بہترین۔
image
 
پہلی پوزیشن کا شہر: نیوزی لینڈ کا آک لینڈ
اس شہر کے لیے ایک لفظ کافی ہے اور وہ ہے منفرد ترین۔ اس شہر میں ترپن آتش فشاں، پچاس سے زائد جزیرے، کئی بیچز یا ساحلی علاقے، دو بندرگاہوں میں سے گزرتے خشک راستے، بارانی جنگلات، سمندر پر سرفنگ، نایاب پرندے، گرم پانی کے چشمے، وہیل، ڈولفن اور پینگوئن۔ یہ ہے آک لینڈ پندرہ لاکھ نفوس کا کشادہ دل شہر
image
 
تیسری پوزیشن پر علاقہ: چین کا شیشوانگ بانا
جنوبی چین کا دوردراز والا علاقہ شیشوانگ بانا ہے، جس کے ایک طرف میانمار ہے اور دوسری جانب لاؤس۔ پرانے دور میں یہ بیک پیکرز کی منزل ہوا کرتی تھی۔ اب اس علاقے میں سیاحتی سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہے۔ اس علاقے کا ثقافتی تنوع مشہور ہے۔ گرم موسم اور لذیذ کھانے بھی وجہ شہرت ہیں۔ اب اس علاقے سے لاؤس تک ریل گاڑی کے سفر کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
image
 
دوسرا بہترین علاقہ: مغربی ورجینیا، امریکا
کم لوگ اور کم سیاح جبکہ بے بہا ان چھوئی فطرت۔ یہ علاقہ امریکا کے پہاڑی سلسلے اپلاچیان کے مشرق میں ہے۔ مغربی ورجینیا کو پہاڑی ریاست بھی قرار دیا جاتا ہے۔ لونلی پلینٹ کے مطابق اس ریاست میں ہائکنگ، سائیکلنگ، سیاحت، کوہ پیمائی غرضیکہ سبھی کچھ موجود ہے۔
image
 
پہلی پوزیشن کا علاقہ: ویسٹ فیورڈ، آئس لینڈ
آیس لینڈ میں بھاری سیاحتی علاقہ مغرب میں پہاڑی کھاڑیوں والا ویسٹ فیورڈ ہے۔ سات کلو میٹر طویل یہ علاقہ جنگلی حیات سے بھرا ہے، خاموش دیہات اور شاندار مناظر جا بجا ہیں۔ وائکنگز کے دور کے دیہات قریب ایک ہزار سال قدیمی ہیں اور یہاں ابھی تک پلاسٹک نہیں پہنچا ہے۔
image
 
تیسرے مقام پر ملک: ماریشس
بحر ہند میں شاندار بیچز اور پہاڑی جزائر کا حامل ملک ماریشس سیاحوں کی جنت قرار دی جاتی ہے۔ مارک ٹوین نے اس جزیرے کا تقابل مڈغاسکر سے کیا ہے۔ ماریشس نے نایاب پرندوں کو نابود ہونے سے سب سے زیادہ بچایا ہے۔ اگر وہیلز اور دولفنز میں بھی دلچسپی ہے تو پھر ماریشس بہترین منزل ہو سکتی ہے۔
image
 
دوسری پوزیشن کا ملک: ناروے
ناروے کو دنیا کا بہترین زندگی بسر کرنے والا ملک خیال کیا جاتا ہے۔ یہاں تعلیم، مساوات، ہیلتھ کیئر، آمدن، معیار زندگی اور پائیداری اقوام عالم میں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔ ننانوے فیصد بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے اور ساٹھ فیصد الیکٹرک کاریں ہیں۔ سن 2030 تک یہ ایک ماحول دوست ملک بن جائے گا۔
image
 
سیاحت کے لیے اول نمبر ملک: جزائر کُک
دنیا کا دور دراز اور چھوٹا سا ملک جزائر کُک ہے۔ اس کے پندرہ آتش فشانی جزیرے ہیں، رقبہ مالٹا سے بھی کم ہے لیکن خوبصورتی بے بہا۔ اس ملک کا انیس ملین مربع کلو میٹر کا مارے موانا مارین پارک کو زمین کا محفوظ کیا جانے والا علاقہ قرار گیا ہے۔ اگر نیلا اور فیروزی رنگ مرغوب ہے تو اس ملک کی سیاحت کو ضرور جائیں۔
image
 
دنیا بلا رہی ہے
خوبصورت مقامات کی دلفریب تصاویر دیکھنے کے بعد سیاحت کو دل تو ضرور چاہا رہا ہو گا۔ ذرا انتطار کر لیں، جب تک ہیلتھ کے قوانین میں مزید نرمی نہیں پیدا ہو جاتی لیکن اس عرصے میں سفر کی پلاننگ ضرور مکمل کر لیں۔
image
 
Partner Content: DW Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: